Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
Paki ambassador visit nokia 334

پاکستانی سفیر جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب کا نوکیا ہیڈ کوارٹرز فن لینڈ کا دورہ

اردونامہ ویب ڈیسک، سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی سفیر جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب نے فن لینڈ کے دارلحکومت ہیل سنکی میں مشہور موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی نوکیا کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ اس اہم دورے میں انہوں نے ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کے ڈائریکٹر مسٹر ڈیوڈ بنجو، ماہر قانون مسٹر Tuure-Eerik Niemi، اور بین الاقوامی کارپوریٹ امور کے ماہر Nokia Oyj سے ملاقات کی ہے۔ سفیرپاکستان نے اس دورے کے دوران فن لینڈ ٹیک کمپنی نوکیا اور پاکستانی ٹیک کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کے مواقع پر نتیجہ خیز گفتگو کی ہے جس سے دونوں ممالک کی ٹیک کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔