485

سویڈش ہسپتالوں میں نااہل ڈاکٹرز کا انکشاف : سویڈش ریڈیو سروے

سویڈش ریڈیو کے دستاویزی پروگرام کالیبر کے ذریعہ کئے گئے 55 ہسپتالوں کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان ہسپتالوں میں مریض چیک کرنے والا ہر تیسرا ڈاکٹر لائسنس کے بغیر نااہل تھا۔

نئے ڈاکٹرز کی بھرتی میں دشواری کی وجہ سے ہسپتالوں میں بغیر لائسنس کے ڈاکٹرز مریض چیک کرتے ہیں ، دوسری طرف سویڈش ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر انسپکٹریٹ نے اپنے ایک بیان میں یہ واضح کردیا ہے کہ ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سویڈش ریڈیو کے دستاویزی پروگرام کالیبر نے ایک ایسے متاثرہ خاندان سے بات کی، جنکے بیٹے اوزی کو تین بار ہسپتال سے بغیر چیک کیئے گھر بھجوایا گیا تھا، اور چوتھی بار ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے بتایا گیا کہ وہ لیوکیمیا کا شکار ہے۔

ہسپتال نے اس کیس کے بارے میں انٹرویو دینے سے انکار کردیا، لیکن کالیبر کو ای میل میں بتایا کہ انہیں اوزی کے متعدد بار ڈاکٹر سے نہ ملنے دینے پر افسوس ہے ، اور یہ کہ اگرچہ ان کے پاس ابھی بھی بغیر لائسنس ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں ، لیکن انھیں اب تنہا بچوں کے علاج معالجے کی اجازت نہیں ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں