296

برطانیہ سے سویڈن آنے والوں کے لئے منفی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار

یکم جنوری سے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سویڈن میں داخل ہونے سے پہلے تازہ منفی کورونا ٹیسٹ دکھانا ضروری ہوگا، بصورت دیگر انہیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ واپس یوکے ڈپورٹ کردیا جائے گا۔

یہ ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ سویڈن روانگی سے 72 گھنٹوں پہلے تک کیا جانا ضروری ہو گا جبکہ مزید ٹیسٹ سویڈن پہنچنے کے سات دن تک کروانے ضروری ہونگے۔ اس قانون کا اطلاق سویڈش شہریوں پر نہیں ہوگا وہ برطانیہ سے سویڈن آمد پر خود کی جانچ کروانے کے خود ہی پابند ہونگے۔