Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
308

سٹاک ہوم میں دو آدمی فائرنگ سے ہلاک Two killed in Stockholm Shooting

بدھ کی رات  کو سٹاک ہوم کے قریبی علاقے شستا میں ایک سکول کے نزدیک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد شدید ذخمی ہوگئے۔ سٹاک ہوم پولیس کی ترجمان انا ویسٹ بیری کے مطابق رات  دس بجے  ایک کالر نے پولیس کو اطلاح دی کہ اس نے ایک کار بہت  تیز سپیڈ سے چلتی دیکھی ہے جسمیں کچھ مشکوک لوگ ہیں۔ جلد ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور گاڑی کے اندر سے دو شدید ذخمی افراد کو باہر نکالنے  لگی۔ عام طور پر ایسے  موقعوں پر ایمبولینس کا انتظار کیا جاتا ہے مگر زخمیوں کی حالت  اتنی خراب تھی کہ پولیس خود ہی انہیں لیکر کیرولنسکا ہسپتال پہنچ گئی۔ ایک آدمی ایک گھنٹے کے اندر مر گیا جبکہ دوسرا آدمی صبح چار بجے  تک ہلاک ہو گیا۔

سویڈش اخبار آفٹن بلیڈٹ نے دعوی کیا ہے کہ دونوں افراد کو سر میں گولی مار کر مارا گیا مگر پولیس سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جائے حادثہ کا ٹیکنیکل معائینہ مکمل ہو گیا ہے اور مذکورہ گاڑی اور اس جگہ کو پولیس نے سیز کر دیا ہے۔ اس دوہرے قتل کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ اسمیں کوئی گینگ ملوث  ہو سکتا ہے۔

پولیس سپوکس پرسن لارس بستروم نے ٹی ٹی نیوز ایجنسی کو بیان دیا ہے کہ علاقے میں کچھ کچھ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کے جھگڑے موجود ہیں اور پولیس اس ضمن میں قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتی مگر پولیس اس واقعے کے متعلق کچھ نہیں چھپائے گی اور سچائی جلد میڈیا کو بتا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں