49

سویڈش حکومت نے شہریت کیلئے زبان اور معاشرتی ٹیسٹ کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 

اس اعلان کا مقصد اسے ‘جلد سے جلد’ نافذ کرنا ہے، حکومت نے سویڈش کونسل برائے ہائیر ایجوکیشن (Universitets- och högskolerådet, UHR) کو حکم دیا ہے کہ وہ قومی ایجنسی برائے تعلیم اور مائیگریشن ایجنسی کی مدد سے سویڈش شہریت کے امتحان کے آغاز کے بارے میں ایک فزی بلٹی اسٹڈی کرے۔ ایک بیان میں، حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے تعارف کو تیزی سے ٹریک پر لانے کیلئے اسے دو مراحل میں پیش کیا جانا چاہئے: پہلا ، ایک ایسا امتحان جس میں شہریت کے درخواست دہندگان کو سویڈش معاشرے کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ ان کی سویڈش پڑھنے اور سننے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے، جبکہ دوسرا مرحلہ ، جس کی تیاری میں زیادہ وقت لگے گا ، درخواست دہندگان کےتحریری اور زبانی سویڈش کے امتحان کے ذریعے انکی جانچ کی جائے گی۔ 

شہریت ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ جلد از جلد 17 اگست 2026 تک متعارف کرایا جانا چاہئے۔ یو ایچ آر 7 اپریل 2025 تک حکومت کو امتحانات کی فیسوں ، سرکاری ایجنسیوں اور ٹیسٹ کو متعارف کروانے میں شامل دیگر تنظیموں کے معاشی اثرات کے بارے میں رپورٹ کرے۔ 15 جون 2026 تک اسے سویڈش زبان کے ٹیسٹ کا حتمی مسودہ پیش کرنا ہوگا۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ٹیسٹ ان لوگوں پر کیا اثر ڈالے گا جو عمل میں آنے سے پہلے ہی شہریت کے لئے درخواست دے چکے ہیں۔ اصل انکوائری میں یہ سفارش کی گئی تھی کہ صرف ان لوگوں کو جو اسکے رول آؤٹ ہونے کے بعد درخواست دیتے ہیں، انہیں ٹیسٹ بیٹھنا چاہئے، لیکن موجودہ حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس کو سب کیلئے نافذ کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔ یہ انکوائری سابقہ وسطی بائیں بازو کی حکومت نے 2021 میں شروع کی تھی۔