409

دی رئیل سیکیچ آف پرافٹ محمد کا جرمن زبان میں ترجمہ ہوگیا

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دورہ یورپ کے دوران جرمنی کے شہر ووپڑتال میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب “سیرتِ نبوی کا اصل خاکہ” جرمن زبان میں ترجمہ کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں منعقدہ سیرتِ نبویﷺ کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب

‎پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد،” سیرت نبوی کا اصل خاکہ ” کتاب کا جرمن زبان میں تعارف کرایا گیا۔ ‎کانفرنس میں جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فالن میں پاکستان کے اعزازی سفیر Matthias Thies بھی شریک ہوئے

‎ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ رسول الله ﷺ کی سیرتِ طیبہ صرف عالمِ اِسلام کے لیے نہیں بلکہ پورے عالمِ اِنسانیت کے لیے عظیم نمونۂ حیات ہے۔ رسول الله ﷺ كى صفتِ رحمت سارى كائنات پر محیط اور غیر محدود طور پر وسیع ہے، جس سے مخلوق كا ہر طبقہ فیض یاب ہوتا رہا ہے اور قيامت تك ہوتا رہے گا؛ بلكہ اختتامِ قيامت تك تمام اُمتیں بھى اِس چشمۂ رحمت سے اپنی تشنگی مٹاتی رہیں گی۔

‎انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی یہ ایمان افروز کتاب سیرت نبویﷺ کے موضوع پر لکھی گئی کُتب میں اپنی جامعیت کے اعتبار سے روح پرور اور فقید المثال ہے، اس کتاب میں تاجدارِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ کی جھلک نظر آتی ہے۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی حیات و تعلیمات اور کاوشوں کا مقصد و مدعا فقط یہ ہے کہ نوجوان نسل کو حضورﷺ کی سیرت و کردار سے روشناس کرانا ہے مسلمہ امہ باہمی اختلافات، بے عملی اور باطل سے شکست خوردگی جیسی پستیوں سے اٹھ کر ایک وقار ملت کی صورت میں عزت و تمکنت کی بلندیوں سے ہمکنار ہوسکے اور اسمِ محمدﷺ کا اجالا ہر سو پھیل سکے۔

‎کانفرنس میں جرمن کمیونٹی کی سہولت کے لیے چیئرمین سپریم کونسل کے خطاب کے دوران خطاب کی کپشنز سکرین پر دکھائے گئے۔ چیئرمین سپریم کونسل کے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ووپڑتال جرمنی کے جملہ ذمہ داران کو مُبارکباد دی۔

‎کانفرنس علامہ احمد رضا، علامہ حافظ یاسر نسیم، صدر منہاج القران انٹرنیشنل جرمنی میاں عمران الحق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر چن نصیب، فیض عالم قادری منہاج القران انٹرنیشنل جرمنی کے قائدین و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔