سٹاک ہوم کے اردگرد 30,000 جزائر ہیں اور ہر ایک دوسرے سے مختلف ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اردونامہ آپکو دس بہترین جزائر کے بارے میں معلومات دے رہا ہے یہاں آپ رات کی پارٹی کرسکتے ہیں، ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، سمندری کھانا کھا سکتے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ قدرتی خوبصورتی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
1- ویکس ہولم Vaxholm
جزیرہ ویکس ہولم دو خوبصورت وجوہات سے سیر کرنے کیلئے بہترین ہوسکتا ہے، اول یہاں جانا بہت آسان ہے، سٹاک ہوم کے مرکز سے ہر روز لگاتار بسیں اور کشتیاں جارہی ہوتی ہیں، یہاں خوبصورت لکڑی کے گھر، دکانیں اور بہترین ریستوریٹس کی آفرز ہیں اور یہاں پر ایک شاندار قلعہ بھی موجود ہے۔ دوسرا یہاں آپ ویکس ہولم پورٹ سے ہائکنگ ٹریل پر خاموشی سے پیدل سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، اسکے ساتھ ہی ایک چھوٹا سا جزیرہ بادہولمین ہے آپ پرائیویٹ شادیوں اور دوسری تقاریب کیلئے اسے کرایہ پر بھی لے سکتے ہیں۔ یہاں جانے کیلئے آپ مندرجہ ذیل ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔
Each way 55 minutes from Strömkajen with Waxholmsbolaget (97 kronor one way)
Each way 50 minutes with Cinderella (165 kronor) from Strandvägen
You can also take bus 670 from Danderyds sjukhus, which takes 42 minutes and costs 39 kronor unless you have an SL card
ویکس ہولم Hembygdsgårds Café یہاں کی بہترین کیفے والی جگہ ہے۔
2- گرندا Grinda
یہ سٹاک ہوم جزائر میں پہلا عوامی جزیرہ ہے، یہاں آپ صرف پانی کے ذریعے ہی جا سکتے ہیں۔ یہاں art nouveau-style کے طرز پر تیرتے ہوئے سوانا والے ہوٹل بھی ہیں اور نسبتاً سستے سوانا والے ہوسٹل بھی ہیں
یہاں آپ جنگل میں واک کرسکتے ہیں، ساحل پر تیراکی اور آرام کرسکتے ہیں، یہاں آپ پیڈل بوٹس کرائے پر لے سکتے ہیں، والی وال کھیل سکتے ہیں اور بچے فارم ہاؤس میں جانور دیکھ سکتے ہیں۔
From 1hr35 and 116 kronor each way from Strömkajen with Waxholmsbolaget (journey time varies and there are some departures that take three hours, so check before travelling), 1hr20 and 210 kronor with Cinderella from Strandvägen
یہاں کی مشہور چیز ساونا Sauna سے لطف اندوز ہونا ہے۔
3- ساندہامن Sandhamn
یہ جزیرہ ساندہامن کرائم سیریز لکھے جانے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ جزیرہ حقیقی زندگی میں بہت زیادہ پرامن ہے۔
پورٹ کے نزدیک زندگی سے بھرپور شراب خانے ہیں، آپ یہاں سپا بک کرسکتے ہیں، یہاں جنگل میں چلنے کے راستے ہیں، سائیکلیں اور کشتیاں کرئے پر دستیاب ہیں، مچھلی پکڑ سکتے ہیں، منی گالف کھیل سکتے ہیں اور کشتی رانی کرسکتے ہیں۔
Around two hours on public transport. Take bus 433 or 434 from Slussen to Stavsnäs, where the Waxholmsbolaget boat to Sandhamn takes between 35 minutes and an hour (97 kronor)
Each way 230 kronor and 2hr15 with the Cinderella boats from Strandvägen
جزیرے کی سب اچھی چیزوں میں یہاں کی نائٹ لائف اور میوزیم ہے جہاں صدیوں کی پرانی تاریخ دکھائی جاتی ہے۔
4- آرہولما Arholma
سٹاک ہوم کے شمال میں سب سے دور اور سب سے بڑے جزیروں میں سے زیادہ آبادی والی جزیرہ ہے۔ یہاں کا سفر ایک حقیقی مہم جوئی سے کم نہیں ہے۔ اگر آپ سویڈن کی سمندری تاریخ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین منزل ہے، یہاں آپ پرانی فوجی سہولت کا گائیڈڈ دورہ کرسکتے ہیں، یا ساحلی دفاعی عجائب گھر دیکھ سکتے ہیں، بہت سے مقامات پر سوئمنگ کرسکتے ہیں اور عوامی سوانا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
Approximately 4h30 with Waxholmsbolaget (173 kronor) from Strömkajen. Alternatively, you can travel to Simpnäs by car or bus (2-3 hours), from where the ferry takes 15 minutes
یہاں کی مشہور چیز سمندری روایات ہیں یہاں آرہولما بیکن ہے جہاں گرمیوں میں آرٹ گیلری کی نمائش ہوتی ہے اور یہاں سے سمندر کا بہترین ویو نظر آتا ہے۔
5- موجا Möja
موجا کا جزیرہ وائکنگ کے زمانے سے آباد ہے اور اسکے سفر کے دوران مایوس ہونے کا امکان نہیں ہے۔ یہ سیاحوں کے لیے اچھی طرح سے بھرپور ہے، جس میں کیفے، دکانیں، ہاسٹل اور کاٹیجز کرائے کے لیے دستیاب ہیں، اور ان سب کے ساتھ ساتھ یہ جزیرہ اپنی روایتی دلکشی کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہاں بہت سے مختلف گاؤں آباد ہیں لہذا اگر آپ کچھ تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس جگہ کی طرف جا سکتے ہیں جو آپ کے لیے موزوں ہے۔ برگ میں ایک میوزیم اور ایک چھوٹا بیرونی ڈانس فلور ہے، جب کہ لانگوک میں جزیرے کے شمالی سرے پر آپ کو جیٹی سے پانی کے خوبصورت نظارے ملتے ہیں۔
Approximately 3h30 with Waxholmsbolaget (173 kronor) from Strömkajen to Berg, the island’s central town
Approximately 2h40 and 230 kronor with Cinderella from Strandvägen to Dragedet or Långvik
یہاں کی مشہور چیزوں میں خوبصورت گاؤں اور مچھلی کا مشہور ریستورینٹ Wikströms Fisk ہے جسے اس جزیرے کا سب سے پروفیشنل مچھلی فروش چلاتا ہے۔ یہ ٹورسٹ پلیس ہونے کیساتھ ساتھ پرمانینٹ رہنے کی جگہ بھی ہے اور یہاں بہت سے خاندان سارا سال اپنے گھروں میں رہتے ہیں۔
6- سوات خو Svartsö
فیری پر بیٹھنے سے پہلے آپ Alsvik میں موجود قریبی سٹور سے پکنک کی کھانے کی اشیاء خرید سکتے ہیں، آپ پیدل یا سائیکل پر جزیرہ دیکھیں، گھنے جنگلوں میں گھومتے ہوئے جھیلوں کے کنارے پر آرام کریں اور جب رہائش تلاش کرنے کی بات آئے تو آپ Svartsö logi سے “گلیمپنگ” ٹینٹ کرائے پر لے سکتے ہیں یا ہوٹل یا ہاسٹل میں ایک کمرہ منتخب کر سکتے ہیں۔
Around 2hr15 each way (it varies) and 143 kronor from Strömkajen to Alsvik with Waxholmsbolaget
1hr30 and 210 kronor each way with Cinderella
یہاں کی مشہور چیزوں میں جنگلی واک اور تیرنے کیلئے مشہور جگہ Storträsk ہے۔
7- لینڈ سورٹ/ اوجا Landsort/Öja
یہ سب سے دور جنوب میں آباد جزیرہ ہے اسکا سرکاری نام Öjaہے اور یہ Landsort کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جسے جنوبی سرے پر واقع لائٹ ہاؤس اور گاؤں کہا جاتا ہے۔ یہ ایک دلکش گاؤں ہے جس میں صرف دو درجن لوگ رہتے ہیں، لیکن یہاں آپ بور نہیں ہوں گے۔ یہ 3,000 سال پرانی بھول بلیاں والا جزیرہ ہے جو ماہی گیری اور جہاز رانی میں اچھی قسمت لانے کے لیے جادوئی طاقتوں کے ساتھ بنایا گیا ہے، یہاں ایک گرجا بھی بنایا گیا ہے جہاں پرانے زمانے میں خوفناک طاعون کی وبا سے بچنے کیلئے جایا جاتا تھا، اس جگہ کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہاں تک پہنچنے کا زیادہ تر سفر زمینی راستے سے ہوتا ہے۔
Around 2hr25 in total. First, take the commuter train to Nynäsgård, then change to bus 852 to Ankarudden, from where the ferry to Landsort takes 30 minutes (97 kronor)
You can also take the train all the way to the main station in Nynäshamn, down by the harbour, if you want to make a pit stop there before catching the bus (which leaves from the station, too)
یہاں گاؤں کے ماحول میں آرام کرتے پرندے دیکھے جاسکتے ہیں اور سویڈن کا سب سے پرانا لائیٹ ہاؤس بھی یہاں واقع ہے جسے 1689 میں بنایا گیا تھا۔
8- فن ہامن Finnhamn
یہ جزیرہ ریتلے ساحلوں اور تیراکی کے خوبصورت مقامات کا گھرہے، یہاں آنے کیلئے کشتی مشہور ریستوراں Finnhamns Café Krog کے قریب رکتی ہے۔ آپ کرائے پر کشتی لے کر اپنا ٹور شاندار بنا سکتے ہیں، اور یہ دریافت کر سکتے ہیں کہ لوگ اسے Paradisviken یا Paradise Bay کیوں کہتے ہیں، یہاں آپ اونچی رسیوں کے کورس یا پینٹ بالنگ پر وقت گزار سکتے ہیں۔ یقیناً جنگل میں زیادہ پرامن طریقے سے ٹہلنے سکتے ہیں، متنوع کھانے کھا سکتے ہیں اور رہائش کیلئے جگہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
From 3 hours (173 kronor) each way from Strömkajen with Waxholmsbolaget, or 2hr25 and 230 kronor from Strandvägen with Cinderella
یہاں جزیروں کا گچھا ہے اور کرایہ پر کشتی مل جاتی ہے جس سے آپ نزدیک نزدیک دوسرے جزیروں پر بھی جاسکتے ہیں۔
9- گیل نو Gällnö
یہ ایک حقیقی جزیرہ نما ٹکڑا ہے جس میں ریتیلے ساحل، کرایہ پر چلنے والی کشتیاں، تیراکی کے مقامات، اور کھیتوں اور گھاس کے میدان ہیں۔
From 1hr45 each way from Strömkajen with Waxholmsbolaget (143 kronor) or 1h30 from Strandvägen with Cinderella (210 kronor)
یہاں کی مشہور چیزوں میں چیری اور سیب کے درخت ہیں جو گرمیوں میں اپنے پورے جوبن پر ہوتے ہیں۔
10- اوتو Utö
Utö کی ایک انوکھی تاریخ ہے، یہاں 20ویں صدی کے آغاز میں ایک مکمل پارٹی جزیرے میں تبدیل ہونے سے پہلے سویڈن کی سب سے قدیم لوہے کی کان ہے یہاں آپ اب بھی کان کنی کے میوزیم اور اچھی طرح سے محفوظ کان کنوں کی رہائش گاہوں میں جا سکتے ہیں۔ یہاں ماضی میں مشہور کاروباری شخصیت EW Levin نے جزیرے کے باشندوں سے انکے گھر لیکر چھٹیوں کی بہترین جنت میں تبدیل کردیا تگا جس میں گریٹا گاربو سمیت مشہور سویڈش ستاروں کی میزبانی کی گئی تھی۔ یہاں خوبصورت ساحل اور کھانے پینے کی کافی جگہیں موجود ہیں۔ چھٹیاں گزارنے والوں کے لیے یہاں سرگرمیوں کی کوئی کمی نہیں ہے، آپ یہاں سائیکلنگ کرسکتے ہیں، کشتی رانی کرسکتے ہیں، بیچ والی بال، فریسبی گولف اور منی گالف کھیل سکتے ہیں۔
Approximately 2hr30. You can take the commuter train from Stockholm City to Nynäshamn, from where you can take the 1.15hr ferry to Gruvbryggan (the ferry costs 97 kronor)
For a shorter journey time (1hr40) but more complicated route, take the commuter train from Stockholm City to Västerhaninge, then the 846 bus to Årsta brygga, from which the ferry takes 40 minutes to Gruvbryggan
یہاں کی مشہور چیزوں میں اسکے خوبصورت ساحل ہیں ایک خوبصورت ہوائی چکی ہے جہاں سے جزیرے کا خوبصورت پینوراما ویو نظر آتا ہے اور یہاں بیکری سے بہت مزیدار بریڈ بھی ملتی ہے۔