363

سویڈش وزیر اعظم شہریوں کو رش والی جگہوں سے منع کرتے رہے اور خود کرسمس سے پہلے شاپنگ سینٹر پہنچ گئے۔

سویڈش وزیر اعظم سٹیفن لوفوان نے 18 دسمبر کو عوام پر زور دیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اسکے پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ ایسے بیانات دینے کے دو دن بعد 20 دسمبر کو وزیراعظم صاحب خود اپنے محافظوں کے ساتھ مرکزی سٹاک ہوم کے گیلرین شاپنگ سنٹر میں ایک گھڑیاں بیچنے اور انکی مرمت کرنے والی دوکان پر پہنچ گئے۔

انکے شاپنگ سنٹر وزٹ کی تصاویر اخبار ایکسپریسسن پر شائع ہونے پر وزیراعظم پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس تنقید پر سٹیفن لافوان کے ایک پریس ترجمان نے بیان دیا ہے کہ وہ کرسمس شاپنگ کرنے کیلئے نہیں گئے تھے بلکہ ایک اور اہم ذاتی معاملے پر وہاں گئے تھے۔