347

سویڈش امام محمد مسلم اینی بوری

محمد مسلم اینی بوری 1958 میں سویڈن کے شہر سونڈزوال میں پیدا ہوئے۔ انکا پرانا نام “اوکے دانیال اینی بوری” تھا اور وہ برونسوک کالج کے ایک استاد کے بیٹے  ہیں اور انہوں نے 1980 میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام محمد مسلم اینی بوری رکھ لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اسلامی دنیا میں کئی سفر کیے  اور جنوبی ایشیا شمالی افریقہ اور یورپ میں مسلم کمیونیٹیز کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ اسکے  بعد انہوں نے ڈیوزبری انگلینڈ میں رہائش اختیار کی جہاں انہوں نے مسلم عالم بننے کے لئے  کئی اسلامی اداروں میں اردو اور عربی میں فقہہ کی تعلیم حاصل کی۔ انکی تعلیم میں پاکستانی انڈین رنگ زیادہ ہے۔

اپنی تعلیم 1989 میں مکمل کرنے کے بعد انہوں نے برطانیہ کی کئی مسجدوں میں امام کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ وہاں خواتین اماموں کی تعلیم و تربیت  دینے پر منسلک رہے۔ انہوں نے 1980 کی دہائی میں کئی عیسائیوں اور یہودیوں سے اسلام پر مناظرے کیے۔

وہ 1996-1992 تک سویڈن کے شہر اپسالا میں رہے اور وہاں مسجد بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 2012 سے وہ سٹاک ہوم میں رہ رہے ہیں اور سینٹ ایریکس پلان میں ایک چھوٹی سی سنی مسلمانوں کی مسجد، عائشہ مسجد میں امام ہیں، جسے اسلامک تنظیم سیکنڈینیویا چلا رہی ہے۔

انہوں نے  سدرةالمنتہیٰکے نام سے ایک اسلامی تنظیم بھی بنائی ہوئی ہے جو سویڈن میں اسلام کے فروغ  کیلئے  کام کرتی ہے اور وہ اقصی اسلامک تعلیم کے ادارے کے سربراہ بھی ہیں۔ وہ اسلام اور مسلم ثقافت  پر عربی زبان میں سٹاک ہوم یونیورسٹی اور کئی دوسرے کالجز اور یونیورسٹیوں میں لیکچر بھی دیتے  ہیں۔ آپ چشتی سلسلے سے متاثر ہیں اور ہر جمعہ کو شام چھ بجے مسجد میں چشتیہ ذکر کا اہتمام کرتے ہیں۔

وہ سویڈش  امام اور اسکے  ساتھ ساتھ اسلام اور مسلم ثقافت  پر لیکچرر ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں یہودیوں اور عیسائیوں کی کمیونیٹیز میں اسلام پر کافی بحث مباحثے  کیے  ہیں۔ انہوں نے سویڈش  میڈیا میں کئی دفعہ مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے اور سویڈن میں مسلمانوں کے مسائل اور انکے  حل بیان کیے  ہیں۔

وہ عائشہ مسجد میں تین زبانوں انگریزی اردو اور سویڈش  میں جمعہ کا خطبہ دیتے  ہیں۔ وہ تینوں زبانیں اتنی روانی سے بولتے ہیں کہ سننے  والا انہیں سویڈش  کے ساتھ ساتھ اردو اور انگریزی زبان کا نیٹو بولنے  والا خیال کرتا ہے۔ ہر جمعہ کے دن راقم  خود عائشہ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرتا ہے اور امام صاحب  کی اردو سن کر ایسے  لگتا ہے، جیسے  پاکستانی پٹھان اردو بول رہا ہو مگر جب وہ سویڈش  میں خطبہ شروع کرتے ہیں تو یقین ہوجاتا ہے کہ جناب  قدرتی طور پر سویڈش  ہیں۔ امام مسلم صاحب کی وجہ سے کئی سویڈش مسلمان ہوئے ہیں اور عائشہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران سویڈش لوگوں کو پاکستانی اور عربی لباس پہنے جمعہ کی نماز پڑھتے دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے سویڈن میں اسلام پھیل رہا ہے۔ مسلمانوں کی مسجدیں چھوٹی لیکن نمازیوں سے بھری ہوئی ہوتی ہیں مگر چرچ بڑے بڑے لیکن عبادت گزاروں سے خالی ہوتے ہیں۔

عائشہ مسجد سٹاک ہوم میں لیلی تلقدر کی رات کا ایک منظر
امام محمد مسلم صاحب عائشہ مسجد سٹاک ہوم میں پاکستانی شلوار قمیض پہنے بیٹھے ہیں۔
سویڈن کی اپسالا مسجد جسکی تعمیر میں امام محمد مسلم صاحب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
امام مسلم صاحب کا فیس بک پیج۔
https://www.facebook.com/shaykhmuslim

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں