سویڈش بادشاہ کارل گستاف کی سالانہ رائل کرسمس تقریر جو سویڈش ریڈیو پر نشر ہوتی ہے، اس میں بادشاہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر کرونا پینڈیمک کو شکست دیں۔ بادشاہ نے غم ، رنج اور تنہائی محسوس کرنے والوں تک اپنی ہمدردیاں پہنچائی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریڈیو پر سننے والوں کو اپنے مستقبل پر توجہ دینے کے لئے انکی حوصلہ افزائی کی، اور کہا کہ ہم ملکر اس مشکل وقت سے ضرور نکل جائیں گے اسکے لئے ہمیں متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
343