360

سویڈن نے برطانیہ اور ڈنمارک سے آنے والوں پر سفری پابندیاں لگا دیں

حالیہ دنوں میں برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر سویڈن نے برطانیہ اور ڈنمارک سے سویڈن آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ پابندی 21 جنوری تک نافذ العمل رہے گی اور اس پابندی کے دوران برطانیہ اور ڈنمارک سے صرف سویڈش شہری ہی سویڈن واپس آسکیں گے جبکہ باقی لوگوں کے سویڈن داخلے پر پابندی ہوگی۔ حکومت نے سویڈن میں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والوں کو اس معاملے میں چھوٹ دی ہے وہ اپنی نوکری کا پروف دکھا کر سویڈن میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ باقی سب پر 21 جنوری تک سویڈن میں برطانیہ ڈنمارک سے داخلے پر پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں