سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے ڈائریکٹر جوہن کارلسن نے اعلان کیا ہے کہ جلد سولہ سال اور اس سے اوپر عمر کے ہائی سکول طالب علموں کو کرونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا جائے گا۔
اس عمل میں 18 سال یا اس سے اوپر والوں کو ترجیع دی جائے گی جبکہ 12 سال یا اس سے اوپر والے طالب علموں کو بھی ویکسین لگائی جاسکتی ہے بشرطیکہ انکی صحت کا درجہ کمپرومائز ہو اور یہ وجہ نظر آ رہی ہو کہ انہیں ویکسین لگوانا ضروری ہے۔