321

سکائپ سویڈن میں بند ہو رہی ہے۔ Skype closes down in Sweden

دو سویڈش شہریوں نکلس زینسٹروم اور جانس فریس کی کامیاب ترین انٹرنیٹ سے فون کرنے والی کمپنی سکائپ کچھ سال پہلے مائکروسوفٹ نے 50 عرب سویڈش کرونے میں خرید لی تھی۔ اب سکائپ کا سٹاک ہوم میں دفتر بند ہو رہا ہے اور اس دفتر میں کام کرنے والے 120 ملازمین کو نوکری ختم ہونے کے خط دے دیے گئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مائکروسوفٹ نے دفتر بند کرنے کے سلسلے میں متعلقہ لیبر یونینز سے بات شروع کر دی ہے اور اچانک 120 لوگوں کے اچانک بیروزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

پچھلے سال اس دفتر کی ٹوٹل سیل 265 ملین کرونے تھی مگر اس کے باوجود یہ دفتر اب بند ہو رہا ہے۔ مائکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی دنیا میں اپنے دفاتر کم کر رہی ہے اور آپس میں تعاون بڑھا رہی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس دفتر بند ہونے سے یہاں کام کرنے والے بیروزگار ہو جائیں گے مگر مائکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ کو کچھ اور ذمہ داریاں دے دی جائیں۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ کمپنی پہلے سے جاری اپنی سروسز بھی بند کردے گی یا انکا کوئی متبادل طریقہ ڈھونڈے گی۔

سکائپ اکیلی کمپنی نہیں ہے جس نے دنیا کے ٹیکنالوجی نقشے پر سویڈن کا نام اونچا کیا ہے بلکہ میوزک کی کمپنی سپوٹی فائی، اون لائن پےمنٹ کی کمپنی کلارنا اور کنگ بھی ایسی بڑی سویڈش کمپنیاں ہیں جنہوں نے دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں