312

شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کی سٹاک ہوم میں عوامی آگاہی مہم. Shaukat Khanum Hospital Public Awareness Campaign Stockholm

شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں مورخہ 27 مئی بروز ہفتہ تین بجے سٹاک ہوم میں ایک تقریب منعقد ہورہی ہے۔

تقریب کا مقام سٹاک ہوم شہر کے وسط میں ہے جس کا ایڈریس یہ ہے.

On 27 May Thursday at 3:00 PM to 6:00 PM

Westmans Event & Konferens

Holländargatan 17, 111 60 Stockholm

 اس تقریب کا اہتمام سٹاک ہوم کی پاکستانی کمیونیٹی نے کیا ہے۔ جس میں شوکت خانم ہسپتال لاہور کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف کینسر کی بیماری کے بارے میں اہم لیکچر دیں گے اور شوکت خانم ہسپتال کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ فرمائیں گے۔ شرکاء کو صحت عامہ، کینسر اور شوکت خانم کے بارے میں سوالات کا بھی موقع دیا جائے گا۔ سٹاک ہوم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس کارخیر کے پروگرام میں بھر پور شرکت کررہی ہے. اس تقریب میں کچھ اہم شخصیات بھی اظہار خیال کریں گی۔
 تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں