431

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام ذائقہ ریسٹورینٹ ویلئر لے بیل میں شبِ برأت کا روحانی اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس پیرس میں شب برات کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برات باطن کی اصلاح اور رجوع الیٰ اللہ کی رات ہے۔ اسلامی تعلیمات اخلاقی و روحانی تربیت کردار سازی اور پر امن معاشرہ کی تشکیل کے گرد گھومتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندہ خدا کو اپنے دامن میں جھانکنے اور باطن کی اصلاح کے لئے شب برات جیسی مبارک راتیں عطا کی گئی ہیں۔ اللہ رب العزت انسانوں کو دنیا اور آخرت کی زندگی میں کامیاب و کامران دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی معاملے میں حد سے تجاوز نہ کرو، گناہوں سے بچوں، کسی کی حق تلفی نہ کرو، وعدہ خلافی سے بچوں، عزیز و اقارب کا خیال رکھو، بچوں کو علم نافع سے ہمکنار کرو اور سیاسی و سماجی، اقتصادی زندگی جاری رکھتے ہوئے خدمت دین کے لئے بھی وقت نکالو، غرور تکبر کی جگہ عجز و انکساری اختیار کرو اللہ سے معافی مانگنے والے اور عجز و انکساری اختیار کرنے والے بندے اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں راجہ بابر حسین، حسن ارشد، محمد فیصل، راجہ طارق حسین، قاضی محمد دلشاد، محمد راشد، ارشد مہر، ندیم مہر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عامۃ الناس (مرد و خواتین) نے شرکت کی۔ اجتماع میں تلاوت کلام رحمن کی سعادت قاری نور الحق الازہری نے حاصل کی، جبکہ احمد زمان، فرحان قادری، نوید، دانش بھٹی اور حافظ معظم نے بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض طاھر عباس گورائیہ جنرل سیکریٹری MQI فرانس اور علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر MQI فرانس نے ادا کئے۔

شب برات کی بابرکت ساعتوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے ذائقہ ریسٹورنٹ کے وسیع وعریض ھال میں رب کائنات کی رضا کے لیے اہلیان فرانس کے لئے خوبصورت محفل سجائ۔جس کے مہمان خصوصی چئیرمن منہاج القرآن انٹرنیشنل عزت مآب صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مدظلہ العالی تھے۔مردو خواتین کی بھرپور شرکت نے رونق محفل کو چار چاند لگائے ۔تلاوت کلام پاک قاری نورالحق الازھری صاحب نے فرمائ ۔بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ھدیہ ءعقیدت کے پھول احمد زمان صاحب،فرحان قادری صاحب ،نوید صاحب، دانش بھٹی صاحب اور حافظ معظم صاحب نے پیش فرمائے ۔گزشتہ دنوں منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والے خوش نصیبوں کو اسناد رفاقت حضور صاحبزادہ صاحب نے عطاء فرمائیں۔ نقابت کی زمہ داری طاھر عباس گورائیہ صاحب جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور علامہ حسن میر قادری صاحب ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے ادا فرمائی ۔چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل حضور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مدظلہ العالی نے اس رات کی مناسبت سے توبہ کی فضیلت اور بارگاہ خداوندی میں اس کی اہمیت وافادیت پر قرآن وحدیث اور اکابر صحابہ ء کرام کے معمولات کچھ اس حسین پیرائے وانداز میں پیش فرمائے کہ ہر آنکھ اشک بار تھی۔آخر میں آپ نے رقت آمیز دعا سے محفل کا اختتام فرمایا۔