761

سویڈن میں ڈرائیونگ لائسنس کے قواعد وضوابط تبدیل

سویڈن میں جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس لینے کیلئے قواعد وضوابط بدل جائیں گے، اس کے بعد آپ کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کرنے سے پہلے تھیوری کا امتحان لازمی پاس کرنا ہوگا۔ جب آپ ڈرائیونگ لائسنس لیتے ہیں تو آپ دو ٹیسٹ پاس کرتے ہیں، ایک آپ تھیوری کا امتحان دیتے ہیں ، جہاں آپ سوالات کے جوابات دیتے ہیں، دوسرا آپ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیتے ہیں ، جہاں آپ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کار چلا سکتے ہیں، لیکن اب تک آپ کوئی سا امتحان بھی پہلے دے سکتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے  کم لوگ اس امتحان میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ پچھلے سال ، 44.5 فیصد پاس ہوئے تھے جبکہ دس سال قبل 55 فیصد امیدواروں کی منظوری دی گئی تھی۔

اولوف اسٹینلنڈ ٹرانسپورٹ ایجنسی میں کام کرتے ہیں، انھوں نے سویڈش ریڈیو سے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پچھلے سال ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والے لوگ پہلے کی نسبت بہت  کم تھے۔ پچھلے کچھ سالوں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے تناسب میں منفی رجحان رہا ہے، اور 2019 میں یہ اب تک کا سب سے کم تناسب تھا، جس میں صرف ساڑھے 44 فیصد امیدوار ہی پاس ہو سکے ہیں۔ 

اب وقت آگیا ہے کہ قواعد کو تبدیل کر دیا جائے تاکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والے مزید افراد کی منظوری ہوسکے۔ آج آپ ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں ، چاہے آپ نے تھیوری کا امتحان پاس نہ بھی پاس کیا ہو۔ لیکن یکم مارچ سے ایسا نہیں ہوسکے گا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے سے پہلے اب آپ کو لازمی طور پر تھیوری کا امتحان پاس کرنا ہوگا، ان تبدیلیوں سے ڈرائیونگ لائسنس لینے کیلئے ٹیسٹ پاس کرنے سے ڈرائیونگ کیلئے لوگوں کو بہتر طور پر تیار کیا جاسکے گا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں