364

الیاس سلیمی صاحب کی ریٹائرمنٹ پارٹی۔ Retirement Party of Alyas Saleemi

سٹاک ہوم سویڈن میں مایہ ناز سویڈش پاکستانی شخصیت جناب الیاس سلیمی صاحب جو گزشتہ 43 سال سے سویڈن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی محکموں میں ایمانداری سے خدمات سرانجام دیں ہیں اور گزشتہ 32 سال سے سٹاک ہوم ٹریفک کے ٹرین ڈپارٹمنٹ سے منسلک رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں ریٹائر ہوگئے ہیں۔ حمزہ رحمن نے انکا اردونامہ کےلئے خصوصی انٹرویو کیا ہے۔

سلیمی صاحب کو ریٹائرمنٹ پر انکے ادارے کی طرف سے ایک سونے کی گھڑی اور 25000 سویڈش کراؤن انعام ملے ہیں۔ انکی ریٹائرمنٹ کی خوشی میں انکے چھوٹے بھائی محمد ندیم انجم نے نور حلال ریسٹورینٹ بریڈنگ میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ہے۔ سٹاک ہوم میں رہنے والی اہم شخصیات نے اس ظہرانے میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر دوستوں نے الیاس سلیمی صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انکی خدمات کو سراہا گیا۔
مندرجہ ذیل مشہور شخصیات نے اس ظہرانے میں شرکت کی۔
آنریری جج لیاقت علی خان صاحب
چوہدری شفاعت وڑائچ
حمزہ رحمن
سائیں رحمت علی
مقبول انجم
روفی بٹ
خالد یزدانی
اختر کھٹانہ
سعید کھٹانہ
شفقت کھٹانہ ایڈوکیٹ
اختر زمان کھاٹہ
محمد عباس کھٹانہ
رفاقت علی
نوید بٹ
آصف بٹ
جاوید ڈار
ظفر عالم
ملک شہزاد
افتخار مرزا
حاجی شکیل
طارق چوہدری
برگان فوزی
آصف وڑائچ
محمد ندیم انجم
خرم چیمہ
اعظم گوندل
رضوان احمد بھٹی
دین چوہدری
گلفام بھٹی
احتشام بھٹی
امتیاز خان
صوفی امیر خان
راج محمد خان
چوہدری سجاد احمد
طارق محمود
غلام عباس
برہان فوزی
اور جناب عامر جبار صاحب۔
کھانے کے بعد سب حضرات نے سلیمی صاحب کو مبارک باد دی اور انکی صحت کے لئیے دعائیں کیں۔ ندیم انجم صاحب نے تمام دوستوں کا اس پرمسرت موقع پر شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

الیاس سلیمی صاحب سائیں رحمت علی کے ساتھ
سلیمی صاحب چھوٹے بھائی ندیم انجم کے ساتھ
محترم الیاس سلیمی صاحب
رضوان احمد بھٹی، چوہدری آصف، سعید کھٹانہ، ندیم انجم، اختر زمان کھٹانہ، محمد اختر صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں