579

یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کیلئے ایتھنز میں محفل ایصال ثواب کا انعقاد

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے زیراہتمام ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں یونان میں کشتی حادثہ میں جانبحق ہونے والے پاکستانیوں کی روح کے اثصال ثواب کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں یونان میں مقیم پاکستانی صحافیوں سمیت  پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظفر ساہی۔ میاں اشفاق احمد۔ چوہدری انصر اقبال بسرا کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس حادثہ سے ہم کو سبق سیکھنا ہو گا کہ ہمارے نوجوان کس وجہ سے غیر قانونی راستہ اختیار کر کے یورپ جانے پر مجبور ہیں ہماری حکومت کو نوجوانوں کے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے صدر میاں صفدر جاوید کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے بعد یونان میں مقیم پچاس ہزار پاکستانیوں کے دل افسردہ ہیں ہم نے اپنی آنکھوں سے یونان میں کشتی حادثہ میں جانبحق ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین کواپنے پیاروں کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا ہے ہم نے متاثرہ خاندانوں کا دکھ بہت قریب سے دیکھا ہے تقریب کے آخر میں معروف عالم دین علامہ شہباز احمد صدیقی نے کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے پاکستانیوں کی روح کے اثصال ثواب کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔