ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ایتھنز یونان) یونان میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں روحانی محافل کا سلسلہ جاری ہے ایتھنز کے نواحی علاقہ سیماتاری میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا محفل نعت میں ایتھنز سمیت یونان بھر سے ثناء خوانوں نے شرکت کی محفل میں مختلف دیہاتوں سے بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ثناء خوانوں نے خوبصورت انداز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے محفل میں نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کی صدائیں گونجتی رہیں ثناء خوانوں کو عقیدت کے پھول نچھاور کرنے پر دل کھول کر داد دی گئی محفل نعت میں ایتھنز سے بھی پاکستان کمیونٹی کے اکابرین سمیت صحافی برادری نے بھی شرکت کی محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے قاری محمد نواز کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں روحانی محافل کا اہتمام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے سینوں میں پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے نبی کریم دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے تھے ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں یونان بھر کی مساجد میں مختلف محافل کا اہتمام کر کے مسلمان اپنے ایمان کو تازہ کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا محفل کے اختتام پر منتظمین شکیل احمد مغل ۔ ملک جمشید جمی۔ شیراز علی اور حافظ عقیل احمد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
293