287

منہاج القرآن ناروے کے زیراہتمام قائد ڈے

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام 19 فروری 2023 بروز اتوار ایک عظیم الشّان ھال کے اندر قائد ڈے کا پروگرام کا اھتمام کیا جس میں تلاوت قاری انصر علی قادری نے کی اور نعت علامہ اسرار احمد صاحب نے کیا اور منقبت اوسلو کے مشہور معروف ثناء خواں عبد المنان صاحب نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ھدیہ نعت اورحضور سیدی شیخ الاسلام کی خوبصورت منقبت پیش کی گئی اور اس کے ساتھ علامہ محمد اقبال فانی صاحب نے حلقہ درود کی سرگرمیوں اور منھا ج وئلفیر فاوئنڈیشن ناروے نے جو ترکی زلزلہ میں جو امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ھوئی اس کی رپورٹ پیش کی اور اس پروگرا م کے مہمان خصوصی ، چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدّین قادری صاحب تھے اور انھوں نے بہت ھی شاندار خطاب ’’شیخ الاسلام اور مجدد کون ھوتا ھے ‘‘اس پر علمی اور تاریخی حوالے سے خصوصی خطاب کیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی کے اعلٰی اور عظیم احوال اور واقعات کا ذکر کیا جس کو پروگرام کے شرکاء نے بہت پسند کیا اور محفل کے آخر میں محفل سماع منقعد کی گئی جس میں یو۔ کے مشہور قوّال قیصر محمود اور ان کے ھمنوا نے قوالی پیش کی جس سے لو گوں نےخوب سراھا اور پسند کیا اس پروگرام ماور اس کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدّین قادری صاحب کی دعا کے ساتھ اس پروگرام کااختتام ھوا اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد،خواتین نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کی میزبانی پروفیسر نصیر احمد نوری صاحب نے کی ۔اور اس پرو گرام میں ڈاکٹر طاہر القادری کی 72 وین سالگرہ کےحوالے سے اور تحدیث نعمت کے طور پر دعائیہ کلمات اور منقبت کے ساتھ شرکاء نے کیک کاٹا اور پروگرا م میں قائد ڈے کی خوشی میں شرکاء پروگرام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔