Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
308

محترم ڈاکٹر عامر لیاقت کی PTI میں شمولیت۔

(راشد حمزہ، اردونامہ)

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کی باتیں ہو رہی ہیں، ابھی تو سب اندازے لگا رہے ہیں لیکن حالات یہ بتا رہے ہیں کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں، آج کل وہ اپنے ان خیالات کے پرچار کر رہے ہیں جو نواز شریف کی شدید مخالفت اور پاک فوج کی شدید حمایت پر مبنی ہیں، چوں کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں میں بھی اس کوشش کی جھلک نظر آ رہی ہے کہ وہ اینٹی نواز اور پرو آرمی ووٹ دوسری جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ اینٹیں، اس لئے ڈاکٹر عامرلیاقت بھی تحریک انصاف کی حمایت میں اکثر رطب السان رہتے ہیں، اگر چہ یہ امکان موجود ہے کہ شاید ان کے خیالات کا تعلق اس ادارے کی پالییسی سے ہو جہاں وہ کام کرتے ہیں،__

ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے متحدہ قومی موومنٹ سے کا حصہ تھے، کراچی اپریشن کے دوران متحدہ قومی مومنٹ کی حالت خراب ہوگئی پارٹی تین دھڑوں میں بٹ گئ تو ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی اس شاخ سے اپنا آشیانہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جو ناپائیدار ہے، عامر لیاقت کے اشیانے کے لئے موجودہ وقت میں تحریک انصاف سے زیادہ پائیدار شاخ کوئی نہیں، اپنا آشیانہ اس شاخ پر منتقل کرنے کے وہ اشارے بھی دے رہے ہیں..

ان کی ممکنہ شمولیت کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، تحریک انصاف کے مخالفین خاموش ہیں شاید وہ اپنی چھریاں موزوں وقت پر چلانے کے لئے تیز کر رہے ہیں ، مخالفین کے برعکس تحریک انصاف کی حمایتی اور کارکنان میدان میں کود گئے ہیں، ایک طرف تو کچھ کارکنان انکی ممکنہ شمولیت کا مذاق اڑا رہے ہیں تو دوسری طرف کثیر تعداد میں ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں__

میرے خیال میں تحریک انصاف بڑی جماعت بن گئی ہے، اس لئے وہ مزید فراخدلی کا مظاہرہ کریں، دو ہزار اٹھارہ الیکشن قریب آ پہنچا ہے، زیادہ سے زیادہ عددی قوت حاصل کرنے کے لئے وہ ایسے لوگوں پر اپنے دروازے بند نہ کریں جن سے ان کی عددی اعتبار میں اضافہ ہونے کا امکان ہو، ڈاکٹر عامر لیاقت ذاتی طور پر مجھے سخت ناپسند ہیں لیکن اگر آپ نے ایسے الیکٹیبلز پارٹی میں شامل کرلئے ہیں جو عام طور پر معتبر نہیں سمجھے جاتے مگر اپنے حلقوں میں مضبوط ہیں تو پھر عامر لیاقت کے شامل ہونے کی مخالفت بھی مناسب نہیں،__
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں