ساری دنیا میں “پہلی محبت” کے بارے میں بہت دلفریب خوش فہمیاں ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ پہلی محبت کبھی نہیں بھولتی۔ کچھ کہتے پہلی کے بعد اور محبت ہی نہیں ہوسکتی۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ عورت۔ دوسری کے بعد پہلی محبت بھول جاتی ہے جبکہ مرد ساری زندگی نہیں بھولتا۔
وہ انگریزی کی ایک بھلی سی کہاوت ہے سگِ آوارہ بارے، میں ہر گاڑی کے پیچھے بھاگتا ہوں مگر میں نہیں جانتا اگر کبھی کوئی گاڑی رک گئی تو میں اس کا کیا کروں گا۔ اس بات کو میں یوں کہوں گی جسے میں انتہائی معمولی ترمیم کے ساتھ لکھ رہی ہوں۔
میں کیا کروں گی اگر وہ مل گیا شگفتہ
ابھی ابھی میرے دل میں خیال آیا ہے
محبت پہلی دوسری تیسری یا جو بھی ہو ایک اپینڈکس ہے، جس کا اگر بروقت سے معلوم ہو جائے تو والدین شافی علاج کردیتے ہیں۔ تو جن لوگوں کو شکوہ ہے کہ انہیں “پہلی محبت” نہیں ملی تو ان سے التماس ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔ پہلی محبت آخری شادی ہوا کرتی ہے۔