342

پاکستانی طالبہ آمنہ خان نے مالٹا یونیورسٹی سے مالیکیولر فارماکولوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر لی

اردونامہ ویب ڈیسک (انصر اقبال بسرا) چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ آمنہ خان نے یونیورسٹی آف مالٹا سےمالیکیولر فارماکولوجی میں ماسٹرز مکمل کرلیا ہے۔ یاد رہے آمنہ خان دنیا کی پہلی خاتون سائنٹسٹ ہیں جو بون کینسر پر نوول کیمیکلز کے ساتھ ملکر رسرچ کر رہی ہیں۔ یونیورسٹی آف مالٹا کے زیراہتمام اس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مالٹا کے وزیراعظم روبٹ آبیلا اور مالٹا کے صدر جارج ویلا نے خصوصی شرکت کی اور طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ آمنہ خان نے بتایا کہ الحمدللہ محض اللہ تعالی کے فضل سے میں نے اپنا ماسٹرز مکمل کرلیا ہے اور میری ریسرچ بہت کامیاب رہی ہے، انشاء اللہ تعالی ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایسی ادویات لا سکیں جس سے بون کینسر کا علاج بھی ممکن ہو جائے اور تکلیف بھی کم سے کم ہو۔