352

پاکستانی سفارتخانہ یونان میں پاکستانی نوجوان کیلئے تعریفی سند کا اعزاز

یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان اشراق نذیر کو  سفارتخانہ پاکستان یونان  کی طرف سے  تعریفی سند سے نوازا گیا اشراق نذیر کو یونان سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر اعزازی سند سے نوازا گیا اشراق نذیر نے پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر یونان میں بحرہ انجئین کی گہرائی میں 75 منٹ تک پاکستانی پرچم کو لہریا اشراق نذیر یورپ میں واحد پاکستانی ہیں جنھوں نے بحر انجئین کی گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہریا سفارتخانہ پاکستان ایتھنز میں قائم مقام سفیر عظیم خان نے اشراق نذیر سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشراق نذیر نے  پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر یونان میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہمیں اس نوجوان پر فخر ہے ہمارے دوسرے نوجوانوں کو بھی اشراق نذیر جیسے کارنامے کر کے دیار غیر میں پاکستانی تشخص کو بلند کرنا چاہیے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ اشراق نذیر جیسے نوجوانوں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے اشراق نذیر ایسا نوجوان ہے جب بھی یونان میں پاکستانی کمیونٹی  کو کوئی مسئلہ پیش آیا تو اس نوجوان نے سب سے پہلے اپنے آپ کو پیش کیا ہمیں ایسے نوجوانوں پر فخر ہے ہم خوشی کے اس موقع پر اس نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔