331

جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی ویکسین کی دو کی بجائے ایک خوراک ہی کافی ہے۔

امریکن ایف ڈی اے نے امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے اور پیر سے مذکورہ ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ امریکہ میں فائزر اور موڈرنا کمپنیز کی تیارکردہ کرونا ویکسین کا استعمال پہلے سے جاری ہے۔

جانسن اینڈ جانسن نے اس ویکسین کی تحقیق تین براعظموں میں کی ہے اور یہ ویکسین لوگوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے، شدید بیمار ہونے اور وائرس سے ہلاکت کے خلاف 85 فی صد تک موؐثر ہے، تحقیق کے مطابق ویکسین ان ممالک میں بھی کار آمد ہو گی جہاں جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم پھیل رہی ہے، مزید یہ ویکسین کی ایک خوراک ہی وبا سے بچاؤ کے لیے کافی ہو گی۔ امریکہ سے منظوری کے بعد اب جانسن اینڈ جانسن ڈبلیو ایچ او اور ای یو سے بھی اپنی ویکسین منظور کروانے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔