Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
46

جاپان میں الیو کمیونٹی سینٹر کی طرف سے مسلم بچوں کیلئے فیسٹول

جاپان کے گُمّا پریفکچر میں مقیم سینیر پاکستانی فیاض الدین صاحب جاپان میں مقیم پاکستانی فیملی کے بچوں کے لے آن لائن دینی تدریس کا فریضہ عرصہ دراز سے سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک غیر منافع جاتی تنظیم (NPO) ہےآن انٹرنیشنل بھی قائم کی ہوئی ہے جس کے پلیٹ فارم سے اعلی تعلیم یافتہ حضرات جاپان کے تدریسی دورے کرتے ہیں۔ انہوں نے تاتے بایاشی شہر میں ایک تاریخی عمارت خرید کر اولیو کمیونٹی سنٹر کا آغاز کیا ہے جس میں وہ مسلم بچوں کے لئے ایک ادارے کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے 13اکتوبر بروز اتوار، مسلم بچوں اور فیملیز کے لیے ایک فیسٹول کا اہتمام کیا جس میں مختلف اسٹال لگائے گئے۔ اس فیسٹول میں فیملیز کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔ فیاض الدین صاحب کی جانب سے منعقدہ فیسٹول میں حضرت بلال مسجد (ہانیُو شہر) میں زیر تعلیم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بچوں کی اس تقریب کا آغاز فیاض الدین کے صاحبزادے کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حاضرین کو بھی بات چیت کا موقع دیا گیا۔ اس کے بعد بچوں نے تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول سمیت احادیث اور سوال و جواب کی نشستیں کیں جن میں مسجد کے امام طیب الرحمان صاحب نے بچوں کی راہنمائی کی۔ اس موقع پر اولیو کمیونٹی سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں اور ان کے والدین کو تحائف پیش کیے گئے۔ (رپورٹ : انور میمن)