ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا سٹاک ہوم سویڈن) سٹاک ہوم کے مقامی ہوٹل میں محمد شاہد بٹ اور عادل شہزادہ کی طرف سے اٹلی اور امریکہ سے تشریف لائے مہمانان گرامی جناب سید محمود شاہ (جنرل سیکرٹری منہاج ڈائیلاگ فورم اٹلی) اور جناب ملک محمد عمیر (سیاسی وسماجی رہنما یو۔ایس۔اے) کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں نومنتخب کونسلر بوتشرکا کمیون شفقت کھٹانہ ،سنئیر نائب صدر مسلم لیگ یونان چوہدری نذیر گجر ،ڈاکٹر عبدالرزاق سابق سنئیر نائب صدر منہاج القرآن سٹاک ہوم ، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ چوہدری انصراقبال بسراء ، ممتاز بزنس مین عامر سومرو ، سویڈن سیاسی ،سماجی شخصیت اشرف علی ، بلبل مدینہ یورپ کے مشہور و معروف ثنا خوان سجاد حسین قادری ،ملک فیصل، ارسلان سنی،ملک فاطر اور دیگر احباب نے خصوصی شرکت کی۔
سید محمود شاہ کا کہنا تھا سویڈن میں آکر بہت اچھا محسوس کیا یہاں کے لوگوں کا پیار، محبت، خلوص، چاہت، پاکستانی کمیونٹی کا بھائی چارہ اور مہمان نوازی کبھی بھول نہیں پاو گا ۔سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ سے بالکل مختلف پایا،یہاں آکر ایسا محسوس ہوا ہے جیسے میں اپنے وطن پاکستان آگیا ہوں ،یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے اور ملنسار ہیں ملک محمد عمیر محمد شاہد بٹ نے آنے والے مہمانوں کا شاندار الفاظ میں استقبال کیا ،اور آنے والے سب دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔