یونان میں پاکستان کے نئے متعین ہونے والے سفیر جناب محمد عامر آفتاب قریشی نے آج یونان کی صدر محترمہ کترینا سکیلاروپولو سے صدارتی محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں اسناد سفارت پیش کیں، تقریب کے بعد یونانی صدر اور سفیر پاکستان کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان محمد عامر آفتاب قریشی حال ہی میں یونان میں تعینات ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مقامی قیادت سے ملاقتیں شروع کی ہیں۔
553