268

مختصر کہانی کے مختصر سوال

ایک مرتبہ ایک لڑکی نے ایک لڑکے سے پوچھا کہ کیا میں خوبصورت ہوں؟ تو اس لڑکے نے کہا، نہیں! پھر لڑکی نے اس لڑکے سے پوچھا کہ، کیا وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے؟ لڑکے نے پھر جواب دیا، نہیں! پھراس لڑکی نے آخری سوال پوچھا کہ، کیا وہ روئے گا اگر میں چلی گئی؟ لڑکے کا جواب حسبِ سابق “نہیں” میں تھا۔

لڑکی ان باتوں سے دل برداشتہ ہو گئی اور اسے چھوڑ کر جانے ہی لگی تھی کہ تب لڑکے نے اس کا بازو تھام لیا اور کہنا شروع کردیا۔ تم خوبصورت نہیں ہو بلکہ تم بہت خوبصورت ہو، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ صرف رہنا ہی نہیں چاہتا بلکہ مرنا بھی چاہتا ہوں اور اگر تم چلی گئیں تو میں روؤں گا نہیں بلکہ مر جائوں گا۔