یہ ممکن ہے
کہ تُم کو لوٹنے میں دیر ہو جائے
دئیے بُجھنے کے باعث
جانی بُوجھی راہ کھو جائے
مرا دل
جاگنے کی چاہ کے ہوتے بھی سو جائے
بہر صورت ،اگر لوٹو
مرے کمرے میں کچھ پَل
خامشی سے بیٹھ رہنا تم
یہاں رکھی ہوئی ہر شے
بہت برسوں سے چُپ چُپ ہے
یہ جب باتیں کریں
خاموش رہنا، کچھ نہ کہنا تم
بس اِن کی گفتگو سُننا
ذرا سا کرب سہنا تم
۔۔۔
*مجھے معلوم ہے*
*چُھٹی تمہاری* مُختصر ہو گی
اسی اِک آدھ ہفتے میں
ہزاروں کام بھی ہوں گے
بہت مصروفیت اوڑھے
وہ صبح و شام بھی ہوں گے
مگر ٹھہرو ،رُکو
اِک بات تو سُن لو
*مرے کپڑے مرا* *بستر*
*سبھی خیرات کر* *دینا*
*کتابیں اور تحریریں*
بھلے ردی میں دے دینا
صفائی گھر کی کروانا
ہر اک شے کو اُجلوانا
*مگر میرا مُصلا*
*ہو سکے تو ساتھ* لے جانا
*اسے ہرگز نہ *دھلوانا*
یہ مَیلا ہی سہی
لیکن مرا برسوں کا ساتھی ہے
یہ میرے کرب سے واقف ہے
میرا رازداں ہے یہ
مرا محرم ،مرا ساتھی
مری جائے اماں ہے یہ
بظاہر ایک ردی شے
مگر جنسِ گراں ہے یہ
مری آہ و بُکا
رچ بس گئی ہے
اس کے ریشوں میں
تمہارے واسطے
شب بھر دعائیں اس پہ مانگی ہیں
مرے سجدوں میں جو ٹپکے تھے آنسو
جذب ہیں اس میں