444

لاپتہ پاکستانی صحافی کی لاش سویڈش شہر اپسالہ کے دریا سے برآمد

اس سال مارچ کے شروع میں ساجد حسین نامی پاکستانی صحافی جو خودساختہ جلاوطن ہو کر پاکستان سے سویڈن آیا تھا اور اس بنیاد پر اسے اسائلم بھی مل گیا تھا، اچانک اپنے کمرے سے لاپتا ہوگیا تھا۔

ساجد کے لاپتا ہونے کے بعد پاکستان دشمن قوتوں نے فوراً سوشل میڈیا پر شور مچانا شروع کردیا کہ اسے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے اغواء کروایا ہے، ایسے لوگ کسی نہ کسی موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، کب انہیں موقع ملے اور وہ سارا ملبہ آئی ایس آئی پر ڈال دیں۔ ساجد کے غائب ہونے کے فوراً بعد کسی قسم کی تحقیقات کے بغیر کچھ اخبارات میں یہ خبریں بھی لگوا دی گئیں کہ اس میں آئی ایس آئی ملوث ہے۔

اب تقریباً دو مہینے کی تلاش کے بعد سویڈش پولیس نے ساجد حسین کی لاش سویڈش شہر اپسالہ سے برآمد کر لی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش پر کسی قسم کا کوئی تشدد ثابت نہیں ہوا ہے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ شاید ساجد نے اپنی مرضی سے خودکشی کی ہے، پولیس اس کیس پر اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور ابھی اسکی موت کی حتمی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں