347

منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام ذکر شہادت امام حسین کانفرنس

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا سٹاک ہوم سویڈن) منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں سالانہ محبت اہلبیت ،ذکر شہادت امام حسین کانفرنس کا انقعاد کیا گیا .محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن  پاک سے کیا گیا ثناخوان مصطفی نے آقا کی بارگاہ حدیہ عقیدت کے پھول نچاور کیے اور مہمان ثنا خواں محمد ہارون قیوم نے اہلبت  کی شان میں خصوصی منقبت پڑھا کر سماں باند دیا اور لوگوں کو وادی کربلا لے گئے  کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی، ثقافتی ، صحافی اور پاکستانی کیمونٹی اور بالخصوص خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ حافظ محمد اشتیاق الاہزری  نے  محبت اہلبیت اور ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام  ” پر سیر حاصل گفتگو فرمائی اور  آپ نے  اہلبیتِ رسول ﷺ کی شانِ رفعت و عظمت کو ایک نئے انداز میں بیان کیا فرمان مصطفی ﷺ حسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں ،جو حسین سے محبت کرے گا وه مجھ سے محبت کرے گا جو مجھ سے محبت کرے وه خدا سے محبت کرے گا جو خدا محبت کرے گا وه جنت میں جائے گا جو حسین سے بغض رکھےگا وه مجھ سے  بغض رکھے جو مجھ سے  بغض رکھے وه خدا سے بغض رکھے  گا جو خدا سے بغض رکھے  گا وه جہنم میں جائے گا۔

دین اسلام کی آبیاری کے لیے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مودتِ آل رسول میں ہی نجات و برکت ہے جتنا ہم مودت اہلبیت اطہار علیہ السلام میں اپنا دل و دماغ روشن کرتے جائیں گے اُتنا ہی قُربِ مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاصل ہوگا قرآن و اہلبیت کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا ہی اصل حُسینیت ہے قرآن سے دُوری اصل پیغام کربلا اور فکر حسین علیہ السلام سے دوری ہے کردارِ حسنین کریمین ہمارے لیے مشعل راہ اور راہ نجات ہیں  اللّہ تعالی ہمیں بھی حسنین کریمین والا کردار نصیب فرمائے۔ محفل کے اختتام پر شیخ جمال الناصر لبنانی  نے آپ ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی  موئے مبارک کی زیارت کے دوران رقت آمیز مناظرہ دیکھنے کو ملے عاشقان مصطفی ﷺ نے آپ ﷺ کے موئے مبارک کو چوما آنکھوں پر لگایا اور اپنے سر پر رکھا کانفرنس کے اختتام پر جنرل سیکرٹری منہاج القرآن سٹاک ہوم میاں یاسین اعجاز نے آنے والے معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا شہداء کربلا کے درجات بلندی ،امت مسلمہ  اور ملک خداداد  کے لیے خصوصی دعا مانگیں گی اور شرکاء کی لنگر حسینی سے خصوصی تواضع کی گئی۔