340

منہاج القرآن سویڈن کے زیر اہتمام محفل سماع۔ Mehfil e Samah by Minhaj ul Quran Sweden

منہاج القرآن سٹاک ہوم کے زیر اہتمام فیتیا میں ایک محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن کے مشہور نعت خوانوں اور قوالوں نے حصہ لیا۔ اس پاک محفل میں سویڈن کے طول و عرض سے آئے ہوئے پاکستانی مہمانوں اور بچوں نے حصہ لیا۔ اس محفل کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن سویڈن جناب علامہ اویس قادری صاحب تھے۔ آپ سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو سے اس محفل میں خصوصی شرکت کے لئے تشریف لائے تھے۔

اس محفل کے میزبان سویڈن کی نوجوان مذہبی شخصیت جناب ذیشان عتیب صاحب تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور جناب فواد بخاری صاحب نے اپنی شیریں آواز میں قرآن کی تلاوت کی۔ اسکے بعد نعت رسول صلی اللہ وسلم پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا اور سویڈن کے مشہور نعت خوانوں نے نبی پاک صلی اللہ وسلم کے حضور اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ان نعت خوانوں میں جناب فاروق خالد، سہیل عبدالریاض، فیصل نزیر، محمد ندیم، سمیع ابرار لاشاری، محمد اشفاق، اور عقیل الرحمن صاحب کے نام شامل تھے۔

نعتیہ نشست کے بعد محفل کے مہمان خصوصی جناب علامہ اویس قادری صاحب جو صدر منہاج القرآن سویڈن بھی ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے اپنا خوبصورت بیان پیش کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے قرآن میں رمضان کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی ہے اور نبی صلی اللہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب رمضان کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیےجاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کر لئے جاتے ہیں۔ اس ماۂ مقدس میں قرآن کا نزول ہوا اور اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ہم نے اس قرآن کو آپ کے قلب مبارک پر اتارا۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ ذات مصطفی صلی اللہ وسلم کی وجہ سے قرآن نازل ہوا اور ہم نے نہ اللہ تعالی کو دیکھا نہ سنا نہ جبر آئیل کو دیکھا ہے۔

اللہ جسے قل کہہ دیں تو وہ نبی ہو جاتا ہے۔ اللہ جس سے کلام کرے وہ نبی ہوتا ہے رسول ہوتا ہے۔ اللہ تعالی وحدۂ لاشریک ہیں اور محمد صلی اللہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔ صحابہ نے نبی صلی اللہ وسلم سے نماز کا طریقہ پوچھا کیونکہ قرآن میں نماز کا حکم ہے جبکہ پڑھنے کا طریقہ موجود نہیں ہے۔ نبی صلی اللہ وسلم نے فرمایا میری نماز دیکھ لو اور ایسے پڑھو۔ حج کا طریقہ بھی نبی صلی اللہ وسلم کی ذات بابرکت سے سیکھا گیا ہے۔

نبی صلی اللہ وسلم نے سات چکر لگائے تو طواف ہوا، اگر چھ لگائیں گے تو طواف نہیں ہوگا۔ کعبہ کا قبلہ ہونا بھی نبی صلی اللہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے۔ نبی صلی اللہ وسلم کی خواہش تھی کہ قبلہ تبدیل ہو جائے اسلئے مسجد قبلہ تین میں نبی صلی اللہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے تو اللہ کا حکم آگیا کہ قبلہ کا رخ تبدیل کرلیں۔فتح مکہ کے بعد نبی صلی اللہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر اذان دو اور اذان کے دوران اپنا رخ میری طرف کرلو۔ کعبہ، نماز، حج، اور قرآن کا ہونا مصطفی نے بتایا ہے۔ جس کا تعلق صاحب قرآن سے نہیں اسکا تعلق قرآن سے بھی نہیں۔ ان مجالس کا مقصد دل میں محبت الہی اور اطاعت الہی ہے اور یہی منہاج القرآن کا مقصد ہے۔

جناب اویس قادری صاحب نے مزید فرمایا کہ سٹاک ہوم میں منہاج القرآن کی مسجد نہیں ہے اگر آحباب نے ان پاک محفلوں کا سلسلہ جاری رکھا تو یہاں محبت کے چشمے پھوٹیں گے اور یہاں عالم بھی آئیں گے اور انشااللہ مسجد بھی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے مالمو شہر کا حوالہ دیا کہ کیسے وہاں منہاج القرآن نے پاکستانی کمیونٹی کیلئے مسجد خریدی ہے۔ جناب اویس قادری صاحب کے خطاب کے بعد قوالی کی محفل سماع کا آغاز ہوا اور منہاج نعت کونسل سویڈن کے صدر جناب شاہد خان صاحب اور ان کے دیگر دو ساتھیوں، جناب یوسف خان اور نواز خان صاحب نے قوالی پڑھنے کا آغاز کیا۔ پیانو اور ڈھول کی تھاپ اور قوالوں کی سحرزدہ آواز جب حاضرین محفل کی سماعتوں سے ٹکرائی تو آنکے دل و دماغ میں گھر کر گئی۔

قوالی کے بعد با جماعت نماز مغرب ادا کی گئی اور محفل کے اختتام پر حاضرین محفل کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی اور اسلام، مسلمانوں اور پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ذیشان عطیب
فاروق خالد
سہیل عبدالریاض
فیصل نذیر
محمد ندیم
سمیع ابرار لاشاری
محمد اشفاق
عقیل الرحمن
رحمت صاحب
علامہ اویس قادری صدر منہاج القرآن سویڈن
جناب سعید کھٹانہ اور رضوان احمد بھٹی صاحب
جنید نواز چوہدری
جناب رضوان احمد بھٹی اور سعید کھٹانہ صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں