178

سٹاک ہوم سویڈن میں پاکستان کرکٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی طرف سے مینا بازار

اردونامہ – ارشد ملتانی) گزشتہ روز پاکستان کرکٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی جانب سے سٹاک ہوم سویڈن کے نواحی علاقے ہالوندا میں ایک شاندار اور رنگارنگ مینا بازار پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں خواتین، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مینا بازار کی اس تقریب میں بچوں کے لیے میوزیکل چیئر کا پروگرام بھی تھا، جس میں شریک بچوں کو چاکلیٹس کا تحفہ دیا گیا، اس تقریب میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں پاکستانی ، انڈین کھانوں، کپڑوں اور زیورات کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری ظفر اقبال، لیاقت علی خان، ڈاکٹر نواز احمد، رضوان ڈار، ضیاء بھٹی، طارق محمود، محمد عمران، تیمور عزیز، کاشف عزیز بھٹہ، ارشد ملتانی، حافظ سجاد احمد، یوسف سائیی، خواجہ ابوبکر، حمزہ الرحمن، محمد وقاص، محمد عدنان اور بہت سی دیگر سینکڑوں شخصیات شامل تھی جنہوں نے اس شاندار اور کامیاب مینا بازار کو پیش کرنے پر سوسائٹی کے صدر خواجہ مقصود احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

طارق محمود، تیمور عزیز، ارشد ملتانی