منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں محمد شاہد بٹ کے چھوٹے بھائی کے ایصال ثواب کے لیے محفل مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی،صحافی،اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی محفل کا آغاز کلام الہی سے کیا گیا نعت رسول مقبول ص پڑھنے کی سعادت سجاد حسین قادری اور محمد انور نے حاصل کی ،شرکا سے صبر کے موضع پر گفتگو کرتے علامہ عالم عباسی کا کہنا تھا ” جسے دکھ پہنچتا ہے اسکی شدت وہی جان سکتا ہے۔ کہنا آسان ہوتا مگر سہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ جس پر بیتتی ہے وہی جانتا ہے وہ کس کرب سے گزر رہا ہے۔ انسانوں کے سہارے مضبوط نہیں ہوتے۔ مگر بے شک اللّہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ وہ مایوسی کو ختم کرکے صبر کے ایسے راستے پر چلاتا ہے کہ صبر کی راہ بھی تشکر سے بھرپور لگتی ہے ۔ پھر ” ان مع العسر یسرا” بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ اس پر یقین کرکے چل پڑتے ہیں۔ صبر سے صبر آ جانے تک کا سفر تکلیف دہ سے نکل کر “الحمد للّہ ” کی راہ اختیار کر لیتا ہے۔ اسی طرح یہ سفر آسانیوں کی منازل طے کرتا ہوا خوشیوں کے سمندر سے جا ملتا ہے ، اور منزل مقصود پر پہنچ کر اللّہ کی رضا کی کو قبول کرکے ہدایت پا لیتا ہے انکا مزید کہنا تھا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہت جلد قبول ہونے والی دعا وہ ہے جو غائبانہ طور پر اپنے کسی مسلمان بھائی کے لیے کی جائے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شاہد بٹ نے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا میں آپ سب کا مشکور ہوں جو میرے دکھ میں آپ سب شریک ہوئے محفل کے آخر امت مسلمہ ،پاکستان کی سلامتی اور بالخصوص ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے خصوصی دعا مانگی گئی
256