Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
310

اتنا شاطر تو نہیں ہوں مگر


پھول نقلی نہ سجا یار نہیں مانتا میں
اِس بیابان کو گلزار نہیں مانتا میں


آپ خود آئے نہیں آپ تو لائے گئے ہیں
آپ کو تخت کا حقدار نہیں مانتا میں


جب سے گزری ہے نظر سے تیری مہلک آنکھیں
تیر و شمشیر کو ہتھیار نہیں مانتا میں


اتنا شاطر تو نہیں ہوں مگر اے میرے حریف
آخری چال تلک ہار نہیں مانتا میں


جن کا گریہ رہے محدو فقط آنکھوں تک
ایسے لوگوں کو آزادار نہیں مانتا میں


اُس کے الفاظ کےہوتے ہیں معنی اور
اُس کے انکار کو انکار نہیں مانتا میں


پھول نقلی نہ سجا یار نہیں مانتا میں
اِس بیابان کو گلزار نہیں مانتا میں

رحمان فارس