Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
41

پاکستان کے اندر دہشت گرد کاروائیوں میں را نہیں بلکہ بھارتی فوج ملوث ہے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے ایک اہم پریس کانفرنس میں تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (LoC) پر بھمبر-مناور سیکٹر میں ایک بھارتی کواڈ کاپٹر  مار گرایا ہے، جو پاکستانی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان کے دفاعی ردعمل کا حصہ تھی اور پاک فوج نے اسے پیشہ ورانہ طریقے سے نمٹایا ہے۔ انہوں نے بھارت پر LoC پر فائرنگ اور جاسوسی کی کوششوں کا الزام بھی لگایا ہے کہ بھارت مقامی آبادی کو خوفزدہ کرنے اور کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن پاک فوج ہر چیلنج کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔میجر جنرل احمد شریف نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت انتہائی جدید ہے، جو دشمن کی کسی بھی حرکت کو ناکام بنا سکتی ہے۔ انہوں نے انڈیا پر سرحد پار دہشتگردی کا الزام لگایا ہے اور ایسے ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں جو پاکستان میں گرفتار ہونے والے بعض افراد کو انڈین سٹیٹ سپانسرڈ کارروائیوں سے جوڑتے ہیں۔ مثال کے طور پر 25 اپریل کو جہلم سے عبدالمجید نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے آئی ای ڈی بم اور انڈین ڈرون برآمد ہوا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ انڈیا سے چلائے جانے والے سیل کال ریکارڈنگز میں اعتراف کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان سے لاہور تک دہشتگردی میں ملوث ہیں اور ہینڈلرز لوگوں کی مالی معانت بھی کرتے ہیں۔

احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو ان کارروائیوں کو انڈین فوج کے سپاہیوں سے جوڑتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کارروائیوں میں را نہیں بلکہ انڈین فوج ملوث ہے۔ سرحد پار دہشتگردی کے لیے انڈین فوج میں جونیئر رینک کے سروونگ افسران بطور ہینڈلر کام کر رہے ہیں جو کہ سٹیٹ سپانسرڈ کراس بارڈر دہشتگردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان میں کارروائی کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ ہمارے پاس ٹھوس انٹیلیجنس ہے کہ پہلگام میں حملے کے بعد بلوچستان میں دہشگردوں، فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشتگردی کے آزاد سیلز کو فعال کیا گیا۔ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام میں حملے کے بعد اب تک پاکستانی فوج نے 71 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔