227

کوپن ہیگن(ڈنمارک) کے نواحی علاقے عامہ میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کا افتتاح

چیف گیسٹ: محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، مہمانانِ گرامی: محترم بلال اپل صاحب صدر یورپین کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم بابر شفیع شیخ صاحب صدر منہاج یورپین کونسل زون ون، محترم ڈاکٹر ندیم عاصم صاحب، خصوصی شرکت: پروفیسر حافظ سعید احمد چشتی(امام و خطیب اسلامک سنٹر ویسٹ)، علامہ تنویر ضیاء صاحب(امام اسلامک سنٹر آما)، علامہ محمد اویس صاحب(مالمو، سویڈن)، علامہ اصغر قادری صاحب(مالمو، سویڈن)، علامہ ڈاکٹر حافظ ادریس الازہری صاحب، علامہ حافظ محمد اشتیاق الازہری صاحب، علامہ حافظ نفیس احمد صاحب شامل ہیں۔ تقریب کا آغاز محترم علامہ اشتیاق الازہری صاحب نے تلاوتِ کلامِ پاک کی دعوت محترم قاری نعیم صاحب کو دے کر کیا، نعتِ رسولِ کریمﷺ کی سعادت محترم شاہد سرور صاحب اور محترم رشید احمد بھٹی صاحب نے حاصل کی، مالمو(سویڈن) سے تشریف لائے محترم علامہ اویس قادری صاحب نے 

تیری معراج کہ تو لوح و قلم تک پہنچا

میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا 

شعر کی تفسیر میں اختصار کے ساتھ بیان فرمایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی 72ویں سالگرہ کی مناسبت سے ان کی ہستی کے حوالے سے نظم بھی پیش کی، بعد ازاں عرفان القرآن کا ڈینش میں ترجمہ کرنے والی عظیم شخصیت محترم ڈاکٹر ندیم عاصم صاحب نے ڈینش ترجمے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، جس نے حاضرین کو قرآن فہمی کے سمندر میں غوطہ زن کروایا، ڈاکٹر ندیم عاصم قائدین و حاضرین کو بتایا کہ ڈینش زبان میں ترجمہ کو جو ہم نے نہایت آسان اور عام فہم بنایا اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ شیخ الاسلام کے عرفان القرآن میں آسان و عام فہم اردو ترجمہ لکھنے کی وجہ سے ممکن ہوا، آپ نے فرمایا کہ ہم نے یہ کام خالص اللہ و رسولﷺ کی رضا کیلئے کیا اور اس کام کا کبھی کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ایسی کوئی خواہش رکھی، آپ نے اپنے ٹیم ممبرز حسن یوسف صاحب اور حمزہ یوسف صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انکی مدد شاملِ حال نہ ہوتی تو اتنا عظیم کام سرانجام دینا مجھ اکیلئے کے بس کی بات نہ تھی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل عامہ کے صدر محترم یاسر گوندل صاحب نے قائدین و مہمانوں کا تشریف لانے پہ خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ یاسر گوندل صاحب نے آما مسجد و الامک سینٹر کے قیام کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کے اللہ و رسولﷺ کے بعد ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے آج سے کئی دہائیاں پہلے منہاج القرآن انٹرنیشنل کا قیام عمل میں لا کر ہمیں اور ہماری نسلوں کو بے دین ہونے کے ساتھ بے راہ روی کے رستے پہ چلنے سے بھی بچایا، ڈنمارک میں منہاج القرآن کے قیام کے بعد سے لے کر آج تک منہاج القرآن کیلئے انتھک محنت کرنے والوں کی محنت کا ہی منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج منہاج القرآن کا پیغام آما تک پہنچ گیا، مگر یہ ہماری منزل نہیں بلکہ ابھی اس سے مزید آگے کا سفر جاری رکھنا ہے اور اس مسجد کو ایک بہت عظیم مرکز بنانا ہے تا کہ ہماری نسلوں کو ایک بہترین تربیت گاہ میسر آ سکے اور وہ اپنا ایمان محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا مستقبل بھی محفوظ رکھ سکیں، آخر میں محترم یاسر گوندل صاحب نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی آما کی ٹیم اور ہر آسان و مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے والے تمام ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محترم ڈاکٹر عرفان ظہور احمد صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا بے پایاں شکر ہے کہ جس کی مدد و نصرت اور توفیق خاص سے ہم اللہ کا گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے، اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے والوں کا میں بطور ٹیم لیڈر ڈنمارک فرداً فرداً شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ دنیا میں اللہ کے گھر کی تعمیرات میں حصہ لینے والوں کو اللہ دنیا میں بھی کامیابیوں سے نوازے اور جنت الفردوس میں بھی عالیشان محلات عطاء فرمائے(آمین) ۔ صدر ڈنمارک نے کہا کہ اس سرزمین پہ اللہ کا گھر بنانا ہی بہت عظیم سعادت ہے اور آپ احباب نے جدید سہولیات سے آراستہ اللہ کا جو گھر تعمیر کیا یہ لائقِ آفرین و لائقِ تحسین ہے، انہوں نے اس کارِ خیر میں منہاج یوتھ لیگ کی محنت و لگن کو خوب سراہا، محترم صدر ڈنمارک نے کہا کہ ڈنمارک میں موجود 180 سے زائد مساجد و مراکز میں آما مسجد بیشمار حوالوں سے انفرادی حیثیت کے ساتھ ساتھ اپنا ایک بلند مقام رکھتی ہے جن میں سے ایک سرفہرست یہ ہے کہ آما کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات سب سے بہترین،محبت، اور پیار بھرے ہیں۔

منہاج اسلامک سینٹر آما کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چئئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب نے سب سے پہلے منہاج القرآن ڈنمارک خصوصا آما کی انتظامیہ اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کو ان کی استقامت اور کاوشوں پر مبارکباد اور دعائیں دیں، آپ نے کہا کہ امن آشتی و محبت و اتفاق اور یکسوئی کے ساتھ آگے چلتے رہیں اپنی سمت کو کسی ایک راستہ پر استقامت کے ساتھ فوکس کریں اور اللہ اور اسکے رسولﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں ۔ چئیرمین صاحب نے اپنی گفتگو کا آغاز سورۂ توبہ کی آیات سے کیا ۔ جس میں اللہ تعالٰی نے اپنے حبیب مکرمﷺ کو مسجدِ ضرار (جو کہ منافقین نے بنائی تھی ) میں جانے سے منع فرمایا اور مسجدِ قبا میں جانے کا حکم فرمایا، جو کہ صحابۂ کرام جانشیاران، غلاموں اور وفاداروں نے تعمیر کی تھی اور ان کو قرآن نے رحال یعنی مردانِ حق قرار دیا ۔ چئیرمین سپریم کونسل نے قرآن و سنت اور صوفیاء کے اقوال کی روشنی میں تقویٰ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کہ خشیتِ الہی اور تقویٰ ایمان کا اعلیٰ درجہ ہے۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے حوالہ سے آپ نے فرمایا کہ تقویٰ یہ ہے کہ انسان کا جسم اور زندگی جو خدا کی امانت ہے۔ اس کو گناہوں اور دنیا کے برے اثرات سے بچاتے ہوئے اللہ کے سپرد کیا جائے ۔ پھر آپ نے ایک خاص بات محبت کے حوالے سے کی کہ تقویٰ اخیار کی صحبت سے حاصل ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ اشرار کی محبت ترک کر کے انسان اخیار کی یعنی منہاج القرآن اور حضور شیخ الاسلام کی روحانی محبت اختیار کرے اور اس مرکز اور ادارے سے اپنا تعلق قائم رکھے اور اس تعلق میں یکسوئی اختیار کرے ۔ اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی دین اور تقویٰ کے راستے پر کار بند رکھنے کے لیے ہر وقت منہاج القرآن کی اس صحبت میں رہے تو یہ اس کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔

خشیتِ الہی اور تقویٰ ایمان کا اعلیٰ درجہ ہے۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے حوالہ سے آپ نے فرمایا کہ تقویٰ یہ ہے کہ انسان کا جسم اور زندگی جو خدا کی امانت ہے۔ اس کو گناہوں اور دنیا کے برے اثرات سے بچاتے ہوئے اللہ کے سپرد کیا جائے ۔ پھر آپ نے ایک خاص بات محبت کے حوالے سے کی کہ تقویٰ اخیار کی صحبت سے حاصل ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ اشرار کی محبت ترک کر کے انسان اخیار کی یعنی منہاج القرآن اور حضور شیخ الاسلام کی روحانی محبت اختیار کرے اور اس مرکز اور ادارے سے اپنا تعلق قائم رکھے اور اس تعلق میں یکسوئی اختیار کرے ۔ اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی دین اور تقویٰ کے راستے پر کار بند رکھنے کے لیے ہر وقت منہاج القرآن کی اس صحبت میں رہے تو یہ اس کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن آما کی تعمیر اور ترقی میں حصہ لینے والے تمام افراد کو ان کی بیشمار خدمات کیلئے خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اسناد سے نوازا اور محترم پروفیسر حافظ سعید احمد چشتی صاحب کی دعا پر اس افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا ۔