ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ایتھنز یونان) شوکت خانم میموریل فیڈریشن کے زیراہتمام ایتھنز میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے لیے فنڈ ریرینگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونان بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس ایونٹ میں پاکستان کے نامور فوک گلوکار ملکو نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت خانم فاونڈیشن کے مارکیٹنگ ڈاریکٹر طارق اعظم نے کہا کہ شوکت خانم دنیا کا واحد ہسپتال ہے جو کینسر کے مریضوں کے لیے ستر فیصد فری علاج فراہم کر رہا ہے پوری دنیا میں ایسا کوئی ہسپتال نہیں جو کینسر کا علاج اس طرح فری کرتا ہے اس ہسپتال کے زیادہ تر اخراجات اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ہو رہے ہیں یہ ہسپتال کراچی میں تعمیر ہو رہا ہے اور اس کی تعمیر میں اوورسیز پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں تقریب کے آخر میں ملکو نے اپنے مخصوص انداز میں حاضرین کو اپنے گیتوں سے محظوظ کیا اور یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فنڈ ریرینگ میں اپنے عطیات بھی جمع کروائے پروگرام کے آخر میں پروگرام کے آرگنائزر چوہدری ظفر ساہی۔ مرزا رفاقت حسین اور چوہدری اشراق نذیر نے تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
256