279

فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام ایتھنز یونان میں انڈین سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ایتھنز یونان) فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام یوم استحصال پر یونانی دارالحکومت ایتھنز میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ایتھنز کی فضا بھارت مردہ باد اور مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی مظاہرین نے بینزز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو فوری نکالے اور 2019 میں کالا قانون نافذ کر کے کشمیریوں کے جو حقوق ضبط کئے وہ فوری بحال کرے مظاہرے میں بڑی تعداد میں چھوٹے بچوں نے بھی شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرینڈز آف کشمیر کے عہددران اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور کشمیریوں کی نسلی کشی کی جا رہی ہے ماوں بہنوں کی عزتوں کو تار تار کیا جا رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم وبربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے ہزاروں ماوں کی گود کو خالی کر دیا ہے دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی برادری کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتی یہ دوہرا معیار ظلم کی انتہا ہے بھارت نے حریت رہنماؤں کو جیلوں کے اندر بند کیا ہوا ہے ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کی بات کرتے ہیں۔