269

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی پر سویڈن میں اظہار تشکر

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا سٹاک ہوم سویڈن) پاکستان  تحریک انصاف رانا یاسین  کی طرف سے چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب  سردار سبطین خان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزراری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے  پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے  انصاف ہاؤس سویڈن میں اظہار تشکر منانے کےلئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک انصاف کی مرکزی ،مقامی قیادت اور کارکنانان  نے بھر پور شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے سنئیر رہنماؤں کا اردونامہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امید کرتے چوہدری پرویز الہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھر کردار ادا کرے اور سانحہ میں ملاوث ملزمان کو سرکاری عہدوں سے  فوری طور ہٹا دیں گے اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لائے گے،  مریم نواز لوگوں کو بلیک میل اور اُن کی ویڈیوز لیک کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتیں،ہم مریم نواز کے شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے ن لیگ آج ہر سطح پر زلیل و رسواہورہی ہے اور انشااللہ  پرویز الٰہی تب تک وزیر اعلیٰ ہیں ،جب تک عمران خان انہیں کہیں گے،کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی سویڈن چوہدری رفاقت علی گجر نے آنے والے معزز شرکا کو ویلکم کیا اور انکا شکریہ ادا کیا ورکنگ دن میں اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے۔