452

فن لینڈ میں پاکستانی طالبعلموں کیلئے سفارتخانے کی تقریب

اردونامہ ویب ڈیسک، فن لینڈ میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستانی سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن فن لینڈ کے تعاون سے 9 نومبر 2022 کو آلٹو یونیورسٹی میں ایک ہائبرڈ تقریب کی میزبانی کی جس میں ہیل سنکی اور دیگر شہروں سے بہت سے پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں نئے آنے والے طلباء کی رہنمائی کے لیے مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔  ماہرین نے طلباء کو ماسٹر تھیسس پروگرامز، طلباء کی زندگی کی سرگرمیوں، فن لینڈ میں مختلف مشاغل اور کیریئر کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب نے پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کو ان کی کامیابیوں اور بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے پر سراہا۔  سیشن کے اختتام پر سفیر صاحب نے پاک فنش تعاون سے موجودہ اور مستقبل کے پاک فنش تعاون اور قونصلر خدمات سے متعلق حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔