Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
305

ہارون رشید کے ساتھ سٹاک ہوم میں شام ۸ اپریل کو منائی جائے گی. An evening with Haroon Rasheed

سٹاک ہوم (عارف کسانہ سے) معروف تجزیہ نگار، صحافی اور کالم نویس ہارون رشید کے ساتھ سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں ایک شام منائی جائے گی۔ وہ ناروے میں قائم فلاحی تنظیم سکون کی دعوت پر اسکینڈے نیویا کا دورہ کررہے ہیں اور پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی سویڈن کے تحت مورخہ ۸ اپریل بروزہفتہ تین بجے سٹاک ہوم کے نواحی علاقہ فتیا کے سکول میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
اس پروگرام میں خواتین بھی شرکت کریں گی۔ ان کے بے لاگ تبصروں اور پاکستان کی سیاست کے بارے میں غیر جاندارانہ اور حقائق پر مبنی ٹھوس رائے رکھنے کی وجہ سے وہ ایک معتبر تجزیہ نگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سویڈن آمد کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے او ر پاکستانی کمیونیٹی انہیں سننے لئے بھر پور شرکت کرے گی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں