Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
310

برطانیہ کے ای پاسپورٹ گیٹس۔ ePassport gates in UK

     کچھ عرصہ پہلے تک یہ بات عجیب لگتی تھی کہ آپ برطانیہ خاص طور پر لندن کے ائرپورٹس پر صرف اپنا پاسپورٹ ٹچ کریں اور باہر نکل جائیں اور جو لوگ لندن ریگولر سفر کرتے ہیں وہ ائرپورٹس پر لمبی قطاروں اور امیگریشن کاؤنٹر کی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت سے کافی پریشان تھے مگر اب کچھ عرصے سے ان ائرپورٹس پر ای پاسپورٹ گیٹ نصب کر دئیے گئے ہیں جہاں پاسپورٹ کی ٹچ اینڈ گو کی سہولت دستیاب ہے۔

ای پاسپورٹ گیٹس خودکار سیلف سروس رکاوٹ نما دروازے ہیں جو برطانیہ میں کچھ ائرپورٹس پر ارائیول ہالز (Arrival Halls) پر نصب ہیں۔ اور انہیں یوکے باڈر فورس کنٹرول کرتی ہے۔ یہ گیٹس کیبنز میں بیٹھے امیگریشن آفیسرز کا متبادل ہیں۔ یہ گیٹس چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پاسپورٹ کی الیکٹرانک چپ میں محفوظ بائیومیٹرک انفارمیشن کیساتھ اسکا موازنہ کرتے ہیں۔ اگر پاسپورٹ میں محفوظ تصویر اور لائیو کیمرے میں موجود تصویر ایک ہی ہوں تو گیٹس آٹومیٹک کھل جاتے ہیں اور مسافر آئرپورٹ سے باہر نکل جاتا ہے۔
یہ طریقہ روایتی طور پر کیبنز میں بیٹھے امیگریشن آفیسرز سے زیادہ کارآمد ہے کیونکہ اس طریقے میں کمپیوٹر تصویروں کا موازنہ کرتا ہے اور کمپیوٹر انسان سے زیادہ ایکوریٹ ہوتا ہے مزید اس سے مسافر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر وقت ضائع کروانے سے بھی بچ جاتے ہیں اور آئرپورٹ انتظامیہ بھاری تنخواہوں پر امیگریشن آفیسرز بھرتی کرنے سے بھی بچ جاتی ہے۔
اس وقت ان گیٹس سے برٹش شہریوں اور یورپین اکنامک ایریا کے شہریوں کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور تائیوان کے شہری بلا روک ٹوک گزر سکتے ہیں۔
یورپین یونین کے شہری پاسپورٹ کے علاوہ اپنے قومی شناختی کارڈ پر بھی برطانیہ جا سکتے ہیں مگر اسکے لئے انہیں روایتی امیگریشن کاؤنٹر سے گزرنا پڑے گا۔
اس وقت ای پاسپورٹ گیٹس کی سہولت برطانیہ کے برمنگھم، برسٹل، کارڈف، ایسٹ میڈ لینڈ، ایڈن برگ، گیٹوک، گلاسگو، ہیتھرو، لندن سٹی، لوٹن، مانچسٹر، اور سٹینسٹیڈ ائرپورٹس پر موجود ہے۔ اسکے علاوہ وہ مسافر جو یوروٹنل استعمال کرتے ہوئے پیرس اور ایمسٹرڈیم سے لندن داخل ہوتے ہیں وہ بھی یوروٹنل ٹرمینل میں ای پاسپورٹ گیٹس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں