Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
367

لندن میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں پر انڈے پھینکے جانے کا واقعہ

مشرقی لندن کے الفورڈ اسلامک سینٹر  میں گزشتہ شب نماز تراویح کے دوران نامعلوم افراد انڈے پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔ مسجد انتظامیہ کے مطابق ایک سلور رنگ کی کار پر سوار پانچ  افراد اس مقصد کیلئے آئے تھے، انکے سرمنڈھے ہوئے تھے اور وہ شکل سے سفید فام لگ رہے تھے۔ مسجد کے سیکیورٹی گارڈز کار سے کچلے جانے کے خوف سے مطلوبہ گاڑی کی نمبرپلیٹ نوٹ نہیں کر سکے۔ 

البرٹ روڈ میں واقع مسجد کے ترجمان نے کہا ہے کہ تراویح کی نماز کے دوران ہماری مسجد کے نمازیوں پر انڈے اور پتھروں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے، یہ حملہ بہت تیزی سے ہوا اور اگرچہ ہمارے پاس چار سکیورٹی گارڈز تھے ، لیکن یہ دیکھنا مشکل تھا کہ رجسٹریشن کیا ہے مزید محافظوں کو یہ بھی خدشہ تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ مسجد میں داخل نہ ہو جائیں، جس سے زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے نماز تراویح کے دوران نمازیوں پر انڈے اور پتھر پھینکے جانے کے واقعے کی تصدیق کی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف نفرت انگیز جرم کرنے پر تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔