508

زلزلے کے وقت کی دعا

اَللّٰهُمَ اِنِّی أَعُوْذُبِك مِنَ الْهَدْمِ وَ أَعُوْذُبِكَ مِنَ التَّرَدِّیْ وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ یَتَخَبَّطَنِیَ الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتَ فِیْ سَبِیْلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتَ لَدِیْغًا

(سنن أبی داؤد:1552)

اے اللہ! بے شک میں تیری پناہ لیتا ہوں کہ (کوئی مکان یا دیوار مجھ پر) آ گرے یا کسی بلند (مقام) سے گر پڑوں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں غرق ہونے سے، جلنے سے یا از حد بوڑھا ہو جانے سے، اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ شیطان مجھے موت کے وقت بدحواس کر دے، اورمیں تیری پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ میں تیرے راستے میں پیٹھ پھیرتے ہوئے مروں، اورمیں تیری پناہ لیتا ہوں اس کیفیت سے کہ (زہریلے جانور کے) کاٹنے سے مجھے موت آئے۔