374

پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لئے ای گیٹس لگائے جائیں گے

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس لگائے جائیں گے ، جو مسافروں کو اپنے بورڈنگ پاسز کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی سے بچائیں گے۔

ای گیٹس کی نئی ٹکنالوجی سیلف آٹومیٹڈ سروس آپشن ہے جو مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے پہلے ان کے پاسپورٹ اسکین کرکے سہولیات فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ای گیٹس چہرے کی پہچان اور فنگر پرنٹ مانیٹرنگ ٹکنالوجی سے بھی لیس ہونگے تاکہ مسافروں کی شناخت کو ہر طرح سے آسان بنایا جاسکے۔

بورڈنگ پاس جاری کرنے کے لئے ، مسافروں کو صرف الیکٹرانک گیٹ پر اپنے پاسپورٹ اور ٹکٹ سکین کرنے کی ضرورت ہوگی اور اس سے پہلے والے طریقوں کے مقابلے میں کم وقت میں ان کی شناخت کی تصدیق کرنے میں مدد مل جایا کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن کے پہلے مرحلے میں کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے تین بڑے شہروں میں ہوائی اڈوں پر ای گیٹس لگائے جائیں گے۔ آپریشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور ، کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد سمیت سات بڑے ہوائی اڈوں پر دو مراحل میں ای گیٹس لگائے جائیں گے اور سائبر سیکیورٹی کے قانون کے تحت ای گیٹ ڈیٹا کا تحفظ کیا جائے گا۔

دوسری طرف پاکستانی حکومت نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ وہ غیر ملکی جو پاکستان کا سفر کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی ویزا کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ ایسا آن لائن بھی کر سکتے ہیں۔