656

ضلع گجرات کے گاؤں سوک کلاں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز 

گجرات (مرزا رفاقت حسین )ضلع گجرات کے سب سے بڑے گاوں سوک کلاں کو گزشتہ کافی عرصے سے ترقیاتی کاموں کے معاملے میں نظر انداز کیا گیا اور اس میں سب سے زیادہ قصور سوک کلاں کے چند اپنوں کا تھا جنہوں نے اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے سوک کلاں کو پچاس سال ہیچھے دھکیلے رکھا ۔اور اپنی انا کی خاطر سوک کلاں کے لئے منظور ہونے والے ہر کام کو دوسری یونیں کونلسز میں بھجوانے میں اپنا پورا کردار ادا کیا ۔مگر سوک کلاں کے ایک کرد مجاہد چوہدری شمشیر نے ہمت نہ ہاری اور سوک کلاں کی ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھی اور دن رات ایک کرکے سوک کلاں  کے لئے چوہدری برادرن کے تعاون سے ترقیاتی کام منظور کروا لئے ۔یہ سوک کلاں کے لئے بہت بڑی بات ہے کہ کل تک جہاں سے سارے منصوبے دوسرے گاوں میں شفٹ ہورہے تھے اب وہ سوک کلاں میں ہی ہونگے۔ چوہدری مونس الٰہی ، چوہدری حسین الٰہی کی ہدایت پر سوک کلاں چوہدری شمشیر احمد وڑائچ کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔۔۔۔۔

پنڈی حسنہ لنک روڈ پر کارپٹ روڈ کا کام جاری ہے۔۔۔

گجر پور لنک روڈ پر بروز ہفتہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔۔۔

سوک کلاں سٹاپ مین  روڈ تا مہر کالونی  کام اگلے ہفتے  شروع کیا جائے گا۔۔

محلہ شاہ کھڑکھڑ سیوریج نالہ کی تعمیر بھی کی جائے گی۔۔۔

محلہ آرائیاں میں سیوریج کا درینہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا۔۔ نالے کی تعمیر جاری ہے۔۔۔۔۔

دربار دتے شاہ چوک میں کھڑے پانی کے مسئلہ کے حل کا آغاز 2 دن میں کر دیا جائے گا۔۔۔۔