ایتھنز (اردونامہ رپورٹ ) گزشتہ شب یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں شہید قاسم سلیمانی و مدافعان حرمین اہل بیتؑ کی یاد میں شیعہ مسلم کمیونٹی کےزیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق یونانی وزراء، سیاسی ،صحافی، دینی شخصیات سمیت مسلم سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نےشرکت کی۔تعزیتی تقریب کے دوران مقررین نے شہید قاسم سلیمانی کی لازوال شہادت اور عالم اسلام کی یکجہتی واتحاد کیلئے اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شہید قاسم سلیمانی کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ شہید قاسم سلیمانی کی کامیابی کا راز ثابت قدمی اوران کا خلوص تھا،انہوں نے اپنی زندگی میں اسلام مخالف قوتوں اور داعش جیسے خطرناک تکفیری گروہ کے مقابلے کے دوران ہمیشہ ثابت قدمی کامظاہرہ کیا اورعالم استکبار کی تمام تر سازشوں اور منصوبہ بندیوں کو ناکام بنایااورمشرق وسطیٰ سےانتہاہ پسند گروہ داعش کا خاتمہ کرکے کروڑوں انسانوں کو امن و چین سے جینے کا موقعہ فراہم کیا۔تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر شیعہ مسلم کمیونٹی کی جانب سے حرمین اہل بیت ؑ النبیؐ کا دفاع کرنیوالے تمام شہداء بالخصوص انتہا پسندی کیخلاف جنگ کے علمبردار شہید قاسم سلیمانی اور اُنکے رفقاءکی جدوجہد اور کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور اُنکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
323