Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
354

نوجوان لڑکی کو اپنے حیض کے خون والا چیز برگر بیچنے پر جیل کا سامنا

امریکہ کی جنوبی ریاست میسیسیپی میں ایک نوجوان لڑکی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک گاہک کے چیز برگر میں اپنا حیض کا خون ملایا تھا۔ سکائی جولیئٹ سیموئل جو کہ آٹھارہ سال عمر کی ہیں۔ آنہوں نے پیر کی صبح کو کولمبس پولیس سٹیشن میں خود کو پولیس کے حوالے کیا تاہم بعد میں 5000 امریکی ڈالر کی ضمانت کا بونڈ بھرنے پر اسے رہا کر دیا گیا۔
 جمعے کو کولمبس پولیس ڈپارٹمنٹ نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ سیموئل جیک فاسٹ فورڈ ریسٹورنٹ پر کام کرتیں تھی جب 7 جنوری کو انہوں نے جان بوجھ کر ایک ڈرائیو تھرو گاہک کو چیز برگر میں اپنا حیض کا خون اور تھوک ملا کر دے دیا۔ پولیس نے گاہک جا نام سیکیورٹی کی وجہ سے پوشیدہ رکھا ہے۔ جبکہ سیموئل کو اس واقعے کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا تھا اور اب اسے کورٹ میں اپنے خلاف کیس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میسیسیپی کے 2013 کے کوڈ قانون کے مطابق اگر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے تو سیموئل کو جان بوجھ کر غیر صحت مند برگر بیچنے پر پانچ سال جیل میں رہنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں